جی این این سوشل

پاکستان

بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار میگاواٹ سے زیادہ، کراچی میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

کے الیکٹرک نے واجبات کی عدم ادائیگی کو لوڈشیڈنگ کی وجہ بتایا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار میگاواٹ سے زیادہ، کراچی میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

حکومت کے وعدے وفا نہ ہوسکے، اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور سمیت ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جوں کا توں، بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ سے زیادہ  ہو گیا۔

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے تک پہنچ گیا، اسلام آباد میں 4سے 6 گھنٹے تک بجلی بند رہی، جبکہ لاہور میں سات سے آٹھ گھنٹے، پشاور اور کوئٹہ میں دس دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

کراچی میں شدید گرمی کے ساتھ سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے، سرجانی ٹاؤن ، نیو کراچی، لیاری، اورنگی ٹاؤن، کورنگی، بلدیہ اور لانڈھی کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

کے الیکٹرک نے واجبات کی عدم ادائیگی کو لوڈشیڈنگ کی وجہ بتایا ہے۔

لیسکو کی طلب 5700 میگاواٹ تک جاپہنچی ہے، جبکہ شارٹ فال 800 میگاواٹ ہے، نیشنل گرڈ اسٹیشن سے لیسکو کو4ہزار 900 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ لیسکو نے ساڑھے 3گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا ہے۔

شدید گرمی میں بجلی غائب ہونے سے شہریوں کی جان پر بن آئی ہے۔ ایک نہیں دو نہیں دس سے چودہ گھنٹے تک بجلی کی بندش نے شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا۔ ملتان، گجرانوالہ ، رائیونڈ ، ساہیوال کے شہری لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں، کشمور، جہانیاں ،فورٹ عباس، جتوئی سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں کا بجلی کی طویل لوڈشیڈںگ نے جینا محال کردیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ، ،پنڈدادنخان، دینہ، کوٹ ڈیجی اور کمالیہ میں بھی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

پاکستان

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر 2024 کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چاند دیکھنے کا مرکزی اجلاس پیر کی شام وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین اپنے اپنے مقامات سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئینی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ نے آئینی کیس کی سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی بینچ  نے قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی۔

سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ نے آئینی کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار نے دلائل دیتےہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھٹوکیس بھی 40 سال بعد سنا، اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ یہ نظرثانی درخواست ہے،کیس کو دوبارہ نہیں کھول سکتے۔ 

جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ یہ فورم سیاسی تقاریر کا نہیں، قانون سے نہیں ہٹ سکتے،کیسز میں پرسنل نہ ہوا کریں اور قاضی صاحب کی جان چھوڑ دیں۔ 

جسٹس امین الدین نے سوال کیا قانون بتائیں کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ مشاورت کیسے ضروری ہے؟ اس پر  درخواست گزار وکیل نے کہا کہ میرے پاس ریکارڈ نہیں لیکن بلوچستان سے ریکارڈ منگوایا جاسکتا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ایسی درخواست پر بینچ کےسربراہ سےدرخواست کروں گا کہ معاملہ پاکستان بارکونسل کوبھیجا کریں۔ 

بعد ازاں آئینی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کردی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا قطر کا دورہ

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا  کا قطر کا دورہ

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ملاقات کی جبکہ انہوں نے قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک قطر مضبوط برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملاقات میں ریجنل پیشرفت اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں ممالک نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قطری قیادت نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کیا۔

قطری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll