جی این این سوشل

دنیا

روس نے یوکرینی جنگ کے پہلے 100 دنوں میں تیل کی برآمدات سے 93 بلین ڈالر کمائے

اس ایندھن کا سب سے بڑا غیر یورپی درآمد کنندہ ملک چین تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

روس نے یوکرینی جنگ کے پہلے 100 دنوں میں تیل کی برآمدات سے 93 بلین ڈالر کمائے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

روس نے یوکرینی جنگ کے پہلے 100 دنوں میں تیل کی برآمدات سے 93 بلین ڈالر کمائے ہیں۔

ایک تازہ رپورٹ کے مطابق روس نے یوکرین کے خلاف اپنی جنگ کے پہلے سو دنوں میں معدنی ایندھن کی برآمدات سے 93 بلین ڈالر کمائے۔

رپورٹ کے مطابق تیل کی زیادہ تر برآمدات کی منزل یورپی یونین کے رکن ممالک تھے۔ فن لینڈ کے ادارے سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر  نے یہ  رپورٹ ایک ایسے وقت پر شائع  کی ہے جب یوکرینی حکومت مغربی ممالک سے ماسکو کے ساتھ تجارتی روابط ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں یورپی یونین نے روسی تیل کی درآمد بند کرنے کا اکثریتی فیصلہ کر لیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے یوکرین کی جنگ کے پہلے سو دنوں میں روسی ایندھن کی کل برآمدات کا اکسٹھ فیصد حصہ درآمد کیا۔ اس ایندھن کا سب سے بڑا غیر یورپی درآمد کنندہ ملک چین تھا۔

تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان، 427 پوائنٹس کا اضافہ

کے ایس ای-100 انڈیکس 427 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 73 ہزار 191 پر جا پہنچا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان، 427 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان برقرار ہے، ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 427 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 40 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 427 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 73 ہزار 191 پر جا پہنچا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس 862 پوائنٹس کے اضافے سے 72 ہزار 764 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مجموعی طور پر 364 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، 257 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 107 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

یاد رہے کہ 3 مئی کو سٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس ای - 100 انڈیکس میں ایک ہزار 244 پوائنٹس اضافے کے بعد 71 ہزار کی نفسیاتی حدبحال ہو گئی تھی۔

اس سے قبل 26 اپریل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 771 پوانٹس اضافے کے بعد 72 ہزار742 پوانٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک رفح شہر میں داخل

اسرائیلی فوج نے غزہ میں فوجی کارروائی شروع کردی، رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران 12 فلسطینی شہید ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک رفح شہر میں داخل

اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک رفح شہر میں داخل ہوگئے ہیں، اسرائیلی فوج نے غزہ میں فوجی کارروائی شروع کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کی صبح اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک رفح شہر میں داخل ہوگئے ہیں۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ وہ رفح کے مشرقی حصے میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران کم از کم 12 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

علازہ ازیں غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ اور مصر کی سرحد پر رفح کراسنگ سے فوٹیج میں گولیوں اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔مغربی کنارے میں بھی جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

فلسطینی اور مصری حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی ٹینک غزہ کے جنوبی قصبے رفح میں داخل ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں دو ریزرو فوجی افسران کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے جن کا تعلق اسرائیلی فوج کی 6551ویں بٹالین کے 551ویں بریگیڈ سے تھا ۔ دونوں کی عمریں 31 سال تھیں اور دونوں اسرائیلی فوج میں میجر تھے۔ اس سے قبل اتوار کو کریم شالوم بارڈر کراسنگ کے قریب راکٹ حملے میں چار اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،سی بی ڈی کے پراجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

پنجاب میں رئیل سٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی (سی بی ڈی) کے پراجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں آئی ٹی سٹی کے لئے چین، جنوبی کوریا اور سعودی عربین کمپنیوں سے ڈیل فائنل کرنے کی ہدایت دی گئی اور سی بی ڈی پراجیکٹ پر سال بہ سال ٹارگٹ مکمل کرنے اور پیش رفت کی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

سی بی ڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے قائد ڈسٹرکٹ، باب ڈسٹرکٹ اور پنڈی ڈسٹرکٹ کے بار ے میں جائزہ رپورٹس اجلاس میں پیش کیں۔

اجلاس میں پنجاب کے 8 شہروں میں سی بی ڈی بزنس سنٹرز قائم کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ سیالکوٹ میں سٹی آف سپورٹس قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو فیروز پور روڈ پر گرینڈ سوک سنٹر لاہور کے قیام کے بار ے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ لاہور کلمہ چوک پر سی بی ڈی گرینڈ سینٹرل سیشن قائم ہو گا جبکہ گرینڈ سوک سنٹر میں 600 شاپس اور ریسٹورنٹس قائم ہوں گے، سی بی ڈی مین بلیوارڈ پر ماحول دوست بلیوروڈز بنائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll