لاہور : پنجاب کو ایک بار پھر آئینی بحران کا سامنا ہے، جہاں صوبائی اسمبلی کے 2 الگ الگ اجلاس ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے پنجاب حکومت کا بجٹ اجلاس آج دوپہر 2 بجے ایوانِ اقبال میں طلب کر رکھا ہے ۔ جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اجلاس دوپہر 1 بجے ہوگا ۔
خیال رہے کہ گورنر پنجاب نے منگل کی رات بجٹ کے لیے بلایا گیا پنجاب اسمبلی کا چالیسواں اجلاس اس وقت ختم کر دیا تھا جب آٹھ گھنٹے گزرنے کے باوجود سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس شروع نہیں کیا ، گورنر نے اجلاس ختم کرتے ہوئے بجٹ کا نیا اجلاس آج دوپہر دو بجے ایوان اقبال میں طلب کر لیا ہے۔
اس حوالے سے ایوان اقبال میں بجٹ اجلاس کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے اپوزیشن لیڈر سبطین خان سے رابطہ کیا ہے جس کے دوران آج کے اجلاس کے حوالے سے مشاورت کی ہے ۔پرویز الہٰی نے اپوزیشن ارکان کو 1 بجے پنجاب اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس سے قبل پرویز الہٰی اپوزیشن ارکان سے اگلی حکمتِ عملی طے کریں گے۔
خیال رہے کہ پرویز الہی چالیسویں اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ گورنر 41واں اجلاس بلا چکے ہیں۔
پاکستان کے آئین کے مطابق نیا اجلاس صوبے کا گورنر ہی کال کر تا ہے۔ بجٹ کے لیے گورنر نے اجلاس پیر 13 جون کو بلایا تھا تاہم سپیکر اسمبلی پرویز الہی نے اجلاس کو چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی معافی سے مشروط کر دیا تھا۔
دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے ایوانِ اقبال میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 days ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 5 hours ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 6 hours ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 days ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 8 hours ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- a day ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 10 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 days ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 10 hours ago
