ارکان پنجاب اسمبلی بلڈنگ والے اجلاس میں جائیں اور اختیارات کا تحفظ کریں، چودھری شجاعت
حکومت اور اپوزیشن اپنےاپنے مؤقف پر قائم ہیں اور ڈیڈ لاک ختم ہونےکی اُمیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں، پرویز الہٰی کا کہنا ہےکہ حکومتی اجلاس غیر آئینی ہے اس کی کوئی اہمیت نہیں۔


مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اسپیکر پرویز الہیٰ کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی بلڈنگ میں ہونے والے اجلاس کی حمایت کردی۔
چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ شاید حکومت نے اسمبلی اختیارات محدود کرنے کیلئے ایوان اقبال میں اجلاس بلایا۔ ارکان پنجاب اسمبلی بلڈنگ والے اجلاس میں جائیں اور اختیارات کا تحفظ کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ آجکل سیاست تماش بینوں کے ہتھے چڑھ گئی ہے۔ڈر ہے کہپنجاب اسمبلی اجلاس تماش بینوں کے ہاتھ نہ چڑھ جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تماش بین ملک کا تماشہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ تماش بین اپنا تماشہ لگا رہے ہیں وہ قوم کو تماشہ نہ بنائیں۔
خیال رہےکہ پنجاب میں ایک بار پھر آئینی بحران پیدا ہوگیا ہے، دو دن گزرگئے ہیں لیکن پنجاب کا بجٹ پیش نہیں ہوسکا ہے اور پہلی بار دو الگ الگ بجٹ اجلاس طلب کیے گئے ہیں۔
حکومت اور اپوزیشن اپنےاپنے مؤقف پر قائم ہیں اور ڈیڈ لاک ختم ہونےکی اُمیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں، پرویز الہٰی کا کہنا ہےکہ حکومتی اجلاس غیر آئینی ہے اس کی کوئی اہمیت نہیں۔

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 8 hours ago
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 7 hours ago

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 6 hours ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 6 hours ago

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 6 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 6 hours ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 5 hours ago

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 4 hours ago
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 3 hours ago

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 7 hours ago

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- an hour ago

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 8 hours ago