Advertisement
پاکستان

پنجاب حکومت نے اسپیکر کے اختیارات محدود کردئیے 

لاہور : محکمہ قانون پنجاب نے اسپیکر کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وزارت قانون کے ماتحت کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 15th 2022, 8:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب حکومت نے اسپیکر کے اختیارات محدود کردئیے 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے لیے دو اجلاس طلب کیے گئے ہیں۔ دو دن پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش نہ ہو سکا تو حکومت نے اسپیکر اور سیکرٹری اسمبلی کے اختیارات محدود کردیے۔

 پنجاب حکومت نے بدھ کو ایک آرڈیننس کے ذریعے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے قواعد و ضوابط میں تبدیلی کر دی ہے۔

 صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت قانون پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا سٹیٹس تبدیل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ 

نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا آزادانہ سٹیٹس ختم کر دیا گیا ہے ، اسمبلی وزارت قانون کے ایک انسٹی ٹیویٹ کی حیثیت سے کام کرے گی۔ جبکہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو وزارت قانون کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔  

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے معاملے پر بحران جاری ہے، دو روز ہو گئے، اسپیکر پرویز الٰہی اور اپوزیشن ارکان اپنے مطالبے پر قائم اور حکومت اپنے مؤقف پر ڈٹی ہوئی ہے۔ 

بجٹ کے حوالے سے ایک اجلاس گورنر پنجاب نے ایوان اقبال میں جبکہ دوسرا اجلاس سپیکر پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی میں طلب کر رکھا ہے ۔

Advertisement
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 17 گھنٹے قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 3 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 14 گھنٹے قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 20 گھنٹے قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 2 دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 18 گھنٹے قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 2 دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 2 دن قبل
Advertisement