کراچی: کراچی کے علاقے لانڈھی میں حلقہ این اے 240 کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب آج ، پولنگ کا آغاز ہوگیا ۔


تفصیلات کے مطابق حلقےکے 309 پولنگ اسٹیشن پر صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی ۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے امیدوار محمد ابوبکر اپنی جماعت کی نشست دوبارہ حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں جبکہ مہاجر قومی موومنٹ کے رفیع الدین فیصل اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے شبیر قائم خانی ان کے مقابلے میں موجود ہیں۔
قومی اسمبلی کی یہ نشست جیتنے کے لئے پیپلزپارٹی کے ناصر لودھی اور تحریک لبیک کے کاشف قادری کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے ، آزاد امیدواروں کی تعداد 18 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 240 میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار 855 ہے ، مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 385 ، خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 35 ہزار 470 ہے ۔
مردوں کیلئے 100، خواتین کے لیے 99 جبکہ 110 مشترکہ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ، 309پولنگ اسٹیشنز پر مردوخواتین کے لیے مجموعی طور پر 1236 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے پورے حلقے کو حساس قرار دیا ہے ۔ حساس پولنگ اسٹیشنوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائیگی ۔
ضمنی انتخاب کے لئے حلقے میں گزشتہ روز ہی پولنگ کا سامان پہنچا دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے اقبال محمد علی خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ اقبال محمد علی اس نشست پر 61 ہزار 165 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار محمد آصف 30 ہزار 535 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

خیبر پختونخوا : مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
- 6 گھنٹے قبل

پشاور:وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری چیلنج کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 5 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی
- 4 گھنٹے قبل

سینیٹ الیکشن : علی امین سے ملاقات کے بعد ناراض امیدوار کا کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری
- 8 گھنٹے قبل

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل

کوئٹہ:سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو پر وزیر اعلی کا نوٹس
- 6 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ا فغان ہم منصب سے ملاقات، دہشتگر دی کے خاتمے اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
- 5 گھنٹے قبل

عہد رفتہ سے خستہ حالی اور پھر بحالی تک کا سفر،مقبرہ نور جہاں کی عجب داستاں!
- 7 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ
- 8 گھنٹے قبل

مالا کنڈ: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،9 خارجی دہشتگر ہلاک ،8 گرفتار
- 5 گھنٹے قبل