Advertisement
پاکستان

کراچی : حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخاب، پولنگ کا عمل جاری

کراچی: کراچی  کے علاقے لانڈھی میں حلقہ این اے 240 کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب آج ، پولنگ کا آغاز ہوگیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 16th 2022, 1:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی :  حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخاب، پولنگ کا عمل جاری

تفصیلات کے مطابق  حلقےکے 309 پولنگ اسٹیشن پر صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی ۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے امیدوار محمد ابوبکر اپنی جماعت کی نشست دوبارہ حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں جبکہ مہاجر قومی موومنٹ کے رفیع الدین فیصل اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے شبیر قائم خانی ان کے مقابلے میں موجود ہیں۔ 

قومی اسمبلی کی یہ نشست جیتنے کے لئے پیپلزپارٹی کے ناصر لودھی اور تحریک لبیک کے کاشف قادری کے درمیان مقابلہ ہے  جبکہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے ، آزاد امیدواروں کی تعداد 18 ہے۔ 

الیکشن کمیشن  کے مطابق این اے 240 میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار 855 ہے ،  مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 385 ، خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 35 ہزار 470  ہے ۔

مردوں کیلئے 100، خواتین کے لیے 99 جبکہ 110 مشترکہ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ، 309پولنگ اسٹیشنز پر مردوخواتین کے لیے مجموعی طور پر 1236 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے پورے حلقے کو حساس قرار دیا ہے ۔  حساس پولنگ اسٹیشنوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائیگی ۔ 

ضمنی انتخاب کے لئے حلقے میں گزشتہ روز ہی پولنگ کا سامان پہنچا دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ  یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے اقبال محمد علی خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ اقبال محمد علی اس نشست پر 61 ہزار 165 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار محمد آصف 30 ہزار 535 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 8 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 8 گھنٹے قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 3 گھنٹے قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • ایک دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 5 گھنٹے قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 6 گھنٹے قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • ایک دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • ایک دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement