سیاسی عدم استحکام، آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط ملنے میں تاخیر اور بڑھتا تجارتی خسارہ، ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجوہات ہیں


کراچی : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح207روپے پر پہنچ گئی۔
ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالرتاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 79 پیسےمہنگاہوکر207 روپے25 پیسے کا ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزڈالر 206 روپے46 پیسےکی سطح پربند ہواتھا۔
رواں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کی نسبت ڈالر کی قیمت تقریباً 5 روپے بڑھ چکی ہے۔ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 202 روپے35 پیسے تھی۔
ماہرین کے مطابق سیاسی عدم استحکام، آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط ملنے میں تاخیر اور بڑھتا تجارتی خسارہ، ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجوہات ہیں۔
رواں سال کےآغازسے اب تک ڈالرکی قیمت 32 روپے25پیسےتک بڑھ چکی ہے۔جنوری 22 میں ڈالر175 سے177 روپے میں فروخت ہوا۔ فروری میں ڈالرکی قیمت معمولی کم ہوکر 174 روپےکی سطح پرآئی لیکن پھرمارچ کے اختتام پر ڈالر 177 روپے47 پیسے پر رہا۔
اپریل میں ڈالر 188 روپے سے تجاوزکرگیا۔مئی میں ڈالرنےڈبل سنچری مکمل کی اب جون میں پہلی بار7 جون کو202 سےتجاوزکرگیا جبکہ بدھ کےروزڈالرنئی تاریخی بلندی 206روپے46پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 16 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 13 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 10 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 12 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 15 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 9 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 16 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 15 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 12 گھنٹے قبل

.webp&w=3840&q=75)









