سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کے علاوہ تمام رہنماؤں نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں حاضری مکمل کروائی


لاہور: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کےخلاف دہشت گردی مقدمات میں ضمانت 28 جون تک توسیع کر دی ہے۔
اے ٹی سی لاہور نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنماوں کو28 جون تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے، اے ٹی سی لاہور نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے، جبکہ انسدا د دہشت گردی عدالت لا ہو رنے تمام ملزمان کو تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماحماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، عمیر نیازی، مراد راس، جمشید چیمہ، مسرت جمشید، اعجاز چوہدری، یاسر گیلانی، عندلیب عباس اور دیگر لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔
سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کے علاوہ تمام رہنماؤں نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں حاضری مکمل کروائی۔ تحریک انصاف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ شفقت محمود کا آپریشن ہوا ہے، انہیں آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
واضح رہے کہ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، شفقت محمود، حماد اظہر، ندیم بارا، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری سمیت 13 دیگر افراد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل





