پشاور: خیبرپختونخواحکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی اور ہائی کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے پرغور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک پرپابندی کے معاملے پر خیبرپختونخواحکومت نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ درست نہیں، سوشل میڈیا ایپلیکشن پرپابندی سے عالمی سطح پر درست تاثر نہیں جاتا۔
صوبائی وزیرضیااللہ بنگش کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہائی کورٹ کا فیصلہ غلط ہے، ہم فیصلے پرنظرثانی کی اپیل دائر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ضیااللہ بنگش نے کہا کہ ٹک ٹاک کے خلاف نہیں، بدنامی پھیلانےوالے عناصرکےخلاف ہیں، ریگولیٹری باڈی موجود ہے، شکایات ہوں تو اسے حل کرنے کا کہا جانا چاہئے۔
یاد رہے 11 مارچ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصررشید خان نے ٹک ٹاک کو بند کرنے کا حکم دیا تھا ، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر جس طرح کی ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں، یہ ہمارے معاشرے کے لیے قابل قبول نہیں ، ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے اس کو فوری طورپر بند کیا جائے۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 11 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 5 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل






