کابل : افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے نے قیامت برپا کردی ، زلزلے سےجاں بحق افراد کی تعداد 950 تک پہنچ گئی ۔


خبرایجنسی کے مطابق افغانستان میں آنیوالے زلزلے کےنتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے ، زلزلے سے اب تک 900 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔
زلزلے کے باعث اب تک سینکڑوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے افغانستان کی سرکاری نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارکن ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچ رہے ہیں۔
زلزلے سےسب سےزیادہ نقصان صوبہ پکٹیکا میں ہوا جہاں سینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں ۔ پکتیکا میں 255 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 200 سے زائد زخمی ہیں ۔
خبرایجنسی کے مطابق ننگرہار اور خوست میں بھی زلزلے سے ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں ۔ وست میں 25 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ دور دراز پہاڑی علاقوں سے بھی نقصانات کی اطلاعات ہیں اور مکمل تفصیلات سامنے آنے میں وقت لگے گا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق یورپین میڈیٹرینین سیزمالوجیکل سینٹر نے کہا ہے کہ اس زلزلے کے جھٹکے تقریباً 500 کلومیٹر دور تک محسوس کیے گئے اور افغانستان، پاکستان اور انڈیا تک اس کے اثرات پہنچے ۔

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 4 days ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 2 days ago

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 5 days ago

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 5 days ago

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 days ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 2 days ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 2 days ago

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 2 days ago

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 4 days ago
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 4 days ago

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 4 days ago








