جی این این سوشل

دنیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج ترکی کا دورہ کریں گے

2018 میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج ترکی کا دورہ کریں گے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج ترکی کا دورہ کریں گے، سعودی صحافی کے قتل کے بعد سعودی ولی عہد کا یہ پہلا ترکی کا دورہ ہوگا۔

جس میں وہ ترک صدر رجب طیب اردگان اور دیگر اعلی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے، دورے کے دوران توانائی، معیشت اور سیکیورٹی سے سمیت کئی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان اس سے قبل اپریل کے آخر میں سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں، 2018 میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

تجارت

پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے پولینڈ کی کمپنی سندھ میں کام کر رہی ہے ، پولینڈ سفیر

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم 93 کروڑ ڈالر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے  پولینڈ کی کمپنی سندھ میں کام کر رہی ہے ، پولینڈ سفیر

اسلام آباد : پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکیج پیسارسکی  نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں اور ہم ترقیاتی شعبے میں پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم 93 کروڑ ڈالر ہے جس کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔

واضح رہے کہ پولینڈ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد دینے کے لئے پولینڈ کی تیل و گیس کمپنی سندھ میں کام کررہی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 معاشی استحکام کے بغیر مکمل خودمختاری کا تصور ممکن نہیں، آرمی چیف

منفی پروپیگنڈا عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، سربراہ پاک فوج کا تقریب سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 معاشی استحکام کے بغیر مکمل خودمختاری کا تصور ممکن نہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ گرین پاکستان اینیشیٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا پر ٹرولز عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتی۔ عوام کے تعاون سے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آئیے، ہم سب مل کر منفی قوتوں کورد کریں اور ملکی استحکام پر مرکوز رہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پولیس کے بعد مریم نواز کو ایلیٹ وردی تیار پہنائے جانے کی تیاریاں ، بڑا انکشاف

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب  کےلیے حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس کے بعد مریم نواز کو ایلیٹ وردی تیار پہنائے جانے کی تیاریاں ، بڑا انکشاف

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی پولیس وردی میں تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پولیس کی وردی پہننے کے بعد ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ایلیٹ فورس کی وردی بھی تیار کی جاچکی ہے جسے پہن کر وہ تقریب میں شرکت کریں گیں ۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب  کےلیے حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے تاہم محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پرایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کےلیے تیاریاں مکمل کرلی گئی  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 

چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی،  اسی تقریب میں انہوں نے پولیس وردی میں ملبوس پریڈ کا معائنہ کیا تھا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll