پاکستان
آئی ایم ایف سے شرائط طے ہو گئیں، ابھی مشکلات آنی ہیں، وزیر اعظم
تیل اور گیس کی قیمتیں عالمی منڈی کے حساب سے رکھیں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے شرائط طے ہو گئی ہیں اور آئی ایم ایف کو اعتبار نہیں ابھی مشکلات آنی ہیں۔ اتحادیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت مدت پوری کرے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان کو شکست کا اندازہ ہوا تو انہوں نے پیٹرول کی قیمت کم کر دی۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا گیا تھا کہ لیوی اور سیلز ٹیکس بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے دن رات محنت کریں گے۔ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف کے معاہدے پر عمل نہیں کیا تاہم اب ہماری آئی ایم ایف سے شرائط تقریباً طے ہو گئی ہیں اور تاریخ میں پہلی بار جینوئن ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اتحادیوں نے فیـصلہ کیا ہے کہ حکومت مدت پوری کرے گی۔ سابقہ حکومت کے غلط فیصلوں کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں، سابقہ حکومت نے خزانہ خالی کیا اور مافیا کی موجیں کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ تیل اور گیس کی قیمتیں عالمی منڈی کے حساب سے رکھیں گے جبکہ آئی ایم ایف کو اعتبار نہیں اس لیے ابھی مشکلات آنی ہیں۔ سعودی عرب اور چین جیسے دوست ہمیشہ مشکل میں مدد کرتے ہیں۔
دنیا
جمائما گولڈ اسمتھ کی رہائش گاہ کے باہر ن لیگ کا احتجاج
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی رہائش گاہ کے باہر مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔

لندن میں ہونے والے احتجاج کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے عمران خان کو رد کر دیا ہے، عمران خان جمہوری حکومت کو گرانے کے لیے سازشوں میں مصروف ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے قائد کے گھر کے سامنے احتجاج ہوگا، ہم بھی یہاں احتجاج کرتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو الیکشن کے لیے انتظار کرنا ہوگا، حکومت ختم ہونا خود ان کی نالائقی ہے۔
امن و امان قائم رکھنے کے لیے پولیس کی نفری بھی وہاں موجود تھی۔
پاکستان
ریلوے کا عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
لاہور :پاکستان ریلوے نے ہر سال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحیٰ پر تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوگی، جو کوئٹہ سے براستہ ملتان، ساہیوال، لاہور سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔
دوسری عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوگی، وہ ٹرین کراچی سے براستہ ملتان، فیصل آباد، لاہور پہنچے گی۔
ترجمان نے کہا کہ تیسری عید اسپیشل ٹرین 13 جولائی کو لاہور سے صبح 11 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی ، جو لاہور سے براستہ فیصل آباد، ملتان سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچے گی۔
تجارت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 41 ہزار 700 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے اضافے سے ایک لاکھ 11 ہزار 361 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر اضافے کے ساتھ ایک ہزار 811 ڈالر فی اونس ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
پنشن میں اضافہ ، وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری
-
پاکستان 2 دن پہلے
لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کا انتخاب کا لعدم قرار دے دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید اضافے کی سفارش
-
پاکستان ایک دن پہلے
تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے 2 آپشنز میں سے ایک پر اتفاق کر لیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کی دلچسپ صورتحال
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب،سپریم کورٹ نے 2آپشنز دے دیے
-
دنیا 2 دن پہلے
عیدالاضحیٰ 2022: متحدہ عرب امارات نے پبلک سیکٹر کے لیے 4 دن کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک کے مختلف شہروں میں آج سے مون سون کا آغاز