جی این این سوشل

پاکستان

بلوچستان میں سیلابی ریلوں میں بہہ کر 9 افراد جاں بحق

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں پری مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلوچستان میں سیلابی ریلوں میں بہہ کر 9 افراد جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بارش برسانے والے بادل بلوچستان میں تباہ کن ثابت ہوئے صوبے کے مختلف اضلاع میں شدید سیلابی ریلے سے ندی میں میں طغیانی آگئی۔ بارشوں کا پانی آبادی میں داخل ہو گیا۔

سیلابی ریلوں میں بہہ کر 9 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہيں۔

کوہلو ، ہرنائی ، بارکھان ، ڈیرہ بگٹی سمیت دکی میں سیلابی ریلوں میں بہہ جانے سے 9افراد جاں بحق 21زخمی ہو گئے، 16 مکانات منہدم ہو گئے جبکہ سیلابی پانی سیکنڑوں مویشیوں کا بہا کر لے گیا۔

محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی صورتحال سے نمٹنے اورمتاثرین کی بحالی کے لئے ریلیف آپریشن جاری ہے۔

دریائے ناڑی میں اونچے درچے کا سیلاب ریکارڈ گیا گیا جبکہ کوہلو ، کوہ سلیمان ، سبی اوردکی سمیت کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بہہ گئی اور سینکڑوں ایکڑ پر محیط کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔

پاکستان

پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیر اعظم

دونوں ممالک کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چاہئے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تاریخی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، دونوں ممالک کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چاہئے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ قطری وزیر مملکت برائے خارجہ اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تاریخی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے بہترین تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اور مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چاہئے۔

وزیراعظم نے قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی (کیو آئی اے) کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ قطر پاکستان میں ترجیحی شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کو بڑھائے، اس حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) ہم آہنگی کو یقینی بنائے گی اور تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔وزیر اعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

قطری وزیر مملکت نے اپنے استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں قطر کی قیادت کا خصوصی پیغام پہنچایا اور قطر اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی ایلچی کے طور پر پاکستان کے ایک روزہ دورے پر ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

9 مئی میں ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہئے، خواجہ آصف

2013 میں جو سازش تیار ہوئی اس کا ہدف نواز شریف تھے،تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو بحرانوں کا شکار کیا، میڈیا سے گفتگو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی میں ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہئے، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعہ میں ملوث افرادکا احتساب ہونا چاہئے،انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ قوم کو پتہ چلنا چاہئے کہ اس کے سپانسرز کون تھے اور کیا مقاصد تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابیسلوٹلی ناٹ کہنے والے اب امریکی سفیر سے مل رہے ہیں۔9 مئی کے تانے بانے 2013 سے شروع ہو ئے تھے۔

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ہدف تھا کہ نیا آرمی چیف ان کی مرضی سے لگے۔2013 میں جو سازش تیار ہوئی اس کا ہدف نواز شریف تھے۔تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو بحرانوں کا شکار کیا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کی منصوبہ بندی کی گئی اور اس ادارے کی تکریم پر سمجھوتہ کرنے کی کوشش کی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹھیک کہا تھا کہ اس کی تحقیقات 2014 تک جانی چاہیے، کیپٹن کرنل شیر خان کا تو کسی سے جھگڑا نہیں لیکن ان کے مجسمے پر ڈنڈے برسانے والے کون لوگ تھے؟۔

وزیر دفاع نے کہا کہ 9مئی کا دن ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ اس دن شہداءکے مجسموں کی بے حرمتی کی گئی اور یادگار شہدا کو نذر آتش کیا گیا ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف افواج پاکستان اور ادارے لڑ رہے ہیں۔ شہدا نے اس ملک کے دفاع کیلئے قربانیاں دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور علامہ اقبال ائیر پورٹ پر آتشزدگی کا نوٹس لے لیا ، تحقیقات کا حکم

اُنہوں نے واقعے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن کائونٹر کو فوری فعال بنایا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور علامہ اقبال ائیر پورٹ پر آتشزدگی کا نوٹس لے لیا ، تحقیقات کا حکم


لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آتشزدگی کے نتیجے میں امیگریشن سسٹم تباہ ہو گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور ایئرپورٹ کے امیگریشن کائونٹر پر آگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

اُنہوں نے واقعے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن کائونٹر کو فوری فعال بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ پر آتشزدگی کی مکمل تحقیقات کروائیں گے ۔ 

ذرائع کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کے امیگریشن ہال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے حصے کو لپیٹ میں لے لیا، آگ کے باعث مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll