Advertisement
پاکستان

مہنگائی بے قابو، آٹے کی قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی

کراچی:ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 28.05 فیصد تک جا پہنچی ہے، جس میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہو اہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جون 25 2022، 1:31 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
مہنگائی بے قابو، آٹے کی قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 1.01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 28.05 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

جاری اعداد و شمار کے مطابق  ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہوا، کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا رکارڈ 1900 روپے تک پہنچ چکا ہے، پنجاب کے مقابلے کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 920 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ ایک ہفتے میں مجموعی طور پر 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس فی کلو دال ماش 12 روپے 77 پیسے، فی درجن انڈے 7 روپے 19 پیسے، برانڈڈ گھی فی کلو 21 روپے، دال مسور 11 روپے فی کلو اور پیاز سمیت دیگر کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement