پاکستان
اسٹیٹ بینک نے چین سے ملنے والے قرض کی منتقلی کی تصدیق کر دی
اسلام آباد:وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ چینی بینکوں کے کنسورشیم نے تقریباً 2.3 ارب ڈالر کی رقم آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں چین سے ملنے والے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منتقلی کی تصدیق کی ہے۔
اس سے قبل وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں بتایا تھا کہ چینی بینکوں کے کنسورشیم نے تقریباً 2.3 ارب ڈالر کی رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع کرادی ہے۔
#SBP has received the Chinese Consortium Loan of RMB15bn today. https://t.co/upjWTsaq2p
— SBP (@StateBank_Pak) June 24, 2022
اپنے پیغام میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چین کی جانب سے دیے جانے والے لون کی منتقلی کے بعد ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین کی طرف سے دیا گیا قرض کمرشل ہوگا جس پر شرح سود 1.5 فیصد شائبور (شنگھائی انٹر بینک آفر ریٹ) ہوگی۔
علاقائی
حیدرآباد: گھر میں گیس لیکج دھماکا، 5افراد جاں بحق
حیدرآباد: پٹھان کالونی کے علاقے میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 5افراد چل بسے ۔

جی این این کے مطابق حیدرآباد کے علاقے پٹھان کالونی میں گیس پریشر میں کمی کے باعث خواتین رات کو گیس بند کرنا بھول گئیں اور صبح کچن میں چولہا جلانے سے دھماکا ہوگیا ۔
انتقال کرنے والوں میں روی کے والد 65 سالا رتن، والدہ 60 سالا ساوتری اور بہن، بھابھی اور بھتیجی بھی چل بسیں ۔
افسوس ناک واقعہ میں 8افراد زخمی ہوئے تھے ، تمام زخمیوں کو کل سول اسپتال کراچی ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔
پاکستان
ہمیں جناح اور بھٹو کا پاکستان بنانا ہے، شیری رحمان
وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں جناح اور بھٹو کا پاکستان بنانا ہے، جس میں ہر شہری برابر ہو، جس میں تقسیم، نفرت اور تفریق کی کوئی جگا نہ ہو۔

قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کے دن پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب کیا تھا۔ جناح نے اس تقریر میں واضع کر دیا تھا وہ کس طرح کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ایک ایسے پاکستان کی بنیاد رکھی تھی جس میں اکثریت اور اقلیت کو برابر کے حقوق حاصل ہوں۔
جناح نے قانون ساز اسیمبلی کے خطاب میں واضع کر دیا تھا کہ وہ اکثریت اور اقلیت میں تفریق نہیں چاہتے۔ انہوں نے مساوات، ہم آہنگی اور ترقی پسند سوچ پر زور دیا، اس لئے اقلیتوں کا تحفظ کرنا اور ان کے حقوق اور آزادیوں کو یقینی بنانا ریاست اور ہر شہری کا آئینی اور قومی فرض بنتا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ جناح کے ویژن کے مطابق شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 میں اقلیتوں کے حقوق اور آزادیوں کو آئین کا حصہ بنایا۔ شہید بھٹو کا آئین اقلیتوں کو برابر کا شہری تصور کرتا ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 1988 میں اقلیتوں کے حقوق پر خصوصی توجہ دی اور ‘اقلیت ہمارہ اعتماد’ کا نعرہ لگایا۔
2009 میں آصف علی زرداری نے 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منانے کا اعلان کیا۔ یہ دن منانے کا مقصد جناح کی 11 اگست 1947 کے خطاب کو اجاگر کرنا اور اس پر عمل کرنا ہے۔ ہمیں جناح اور بھٹو کا پاکستان بنانا ہے، جس میں ہر شہری برابر ہو۔ جس میں تقسیم، نفرت اور تفریق کی کوئی جگا نہ ہو۔
قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کے دن پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب کیا تھا۔ جناح نے اس تقریر میں واضع کر دیا تھا وہ کس طرح کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ایک ایسے پاکستان کی بنیاد رکھی تھی جس میں اکثریت اور اقلیت کو برابر کے حقوق حاصل ہوں۔1/4
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) August 11, 2022
پاکستان
ڈی آئی خان: آرمی کوئیک ری ایکشن فورس سے فائرنگ کے تبادلے میں2 دہشتگرد ہلاک
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا، مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پولیس گاڑی کو کولاجی میں نشانہ بنایا گیا اور آئی ای ڈی دھماکہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر دھماکے اور پولیس گاڑی کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع ملتے ہی آرمی کوئیک ری ایکشن فورس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی۔
آرمی کوئیک ری ایکشن فورس کے جائے وقوع پر پہنچنے کے بعد دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
بھارت کو سب سے زیادہ تکلیف ہماری حکومت اورفوج کےایک پیج پہ آنے پرتھی:عمران خان
-
پاکستان 2 دن پہلے
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات
-
پاکستان 2 دن پہلے
ورلڈ ریکارڈ بنانے پر ارشد ندیم کو مبارک باد: عمران خان
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی ، الرٹ جاری
-
پاکستان 2 دن پہلے
امام عالی مقام کی قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں مجالس اور جلوس
-
پاکستان 2 دن پہلے
فوج کی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں ہے، پرویز خٹک
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہباز گل کی گرفتاری پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا