Advertisement
تجارت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 209 روپے پر برقرار

کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 209 روپے برقرار رہی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 25th 2022, 12:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 209 روپے پر برقرار

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت میں گزشتہ روز کچھ کمی دیکھنے میں آئی تھی تاہم آج پھر پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوا ہے جس سے ڈالر کی قیمت 207.48 روپے ہو گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 209 روپے پر برقرار ہے۔

Advertisement
Advertisement