پاکستان
شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے، ملزمان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور تنصیبات پر حملوں میں ملوث رہے۔
جرم
سیروتفریح کیلئے جانے والی طالبات کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
عائشہ نامی طالبہ کو سر میں گولی لگی اور اور نہایت تشویش ناک حا لت میں جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا

لاہور : سندر میں نا معلوم افراد نے نجی کالج کی بس پر فائرنگ کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ سے دو طالبات زخمی ہو گئیں ، عائشہ نامی طالبہ کو سر میں گولی لگی اور اور نہایت تشویش ناک حا لت میں جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ واقعے کی جانچ پڑتال جاری ہے ۔
لاہور سے افسوس ناک خبر آگئی!!#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/nXs37Dzbev
— GNN (@gnnhdofficial) November 28, 2023
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طالبہ کے بھائی کی مدیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی مدد لی گئی ہے اور ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔
طالبات کی بس سیرو تفریح کے لیے پتوکی سے مری کی جانب جا رہی تھی جب واقعہ پیش آیا ۔
دنیا
اسرائیلی فوج نے غرب اردن سے ہزاروں فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں رام اللہ کے مغرب میں واقع بیتونیہ اور کفر عین نامی قصبوں پر دھاوا بول دیا اور 2 نوجوانوں کو گولی مار دی

غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے باوجود مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکومت نے غزہ میں یرغمالیوں کے بدلے میں چند درجن فلسطینیوں کو رہا کیا مگر دوسری طرف اسرائیلی فوج نے غرب اردن سے حالیہ چند دنوں میں سینکڑوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں رام اللہ کے مغرب میں واقع بیتونیہ اور کفر عین نامی قصبوں پر دھاوا بول دیا اور 2 نوجوانوں کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیتونیہ پر دھاوا بول دیا اور عوفر جیل کے آس پاس موجود فلسطینیوں پر اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ قیدیوں کی چوتھی کھیپ کی رہائی کے لیے جیل کے قریب جمع تھے۔
اسرائیلی فورسز نے شمالی مغربی کنارے میں قلقیلیہ پر بھی دھاوا بول دیا، ایک نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ گذشتہ روز بھی اسرائیلی فورسز نے الخلیل کے مشرق میں واقع قصبے بنی نعیم میں چھاپوں اور دراندازی کے واقعات میں 26 افراد کو گرفتار کر لیا۔
غرب اردن میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ سات اکتوبر سے جاری ہے۔ گذشتہ جمعہ کو حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کے بعد اب تک تقریباً 68 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا گیا ہے جب کہ اس دوران 150 فلسطینیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی ہے۔
صحت
قومی سطح پر 35.4 بلین روپے کی لاگت سے ہیپاٹائٹس پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر ندیم جان
نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کا بھی اجراء کیا جارہا ہے جس کے وجہ سے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا، نگران وزیر صحت

نگران وفاقی وزیربرائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ 35.4 بلین روپے کی لاگت سے قومی سطح پر ہیپاٹائٹس پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے۔
وزارت قومی صحت میں بین الصوبائی وزراءصحت کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کا بھی اجراء کیا جارہا ہے جس کے وجہ سے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کے تعاون سے 500 بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اور مکمل فعالی کا منصوبہ مختصر ترین مدت میں مکمل کیا جارہا ہے اور اس کا بوجھ قومی خزانے پر نہیں ڈالا جائے گا۔
اجلاس میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے مختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور اہم ترین متفقہ فیصلے کیے گئے جبکہ اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے صحت اور نمائندگان نے شرکت کی۔
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر لکسن، نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم بن گئے
-
پاکستان 2 دن پہلے
ایل ایم ون منصوبے کی تکمیل سے آمدورفت کےاخراجات میں کمی آئی گی ،ڈائریکٹر پلاننگ ڈویژن
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے قیمت میں کمی، عالمی مارکیٹ میں اضافہ
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
ڈیمانڈ میں کمی کے بعد سونا مزید سستا ہوگیا
-
تفریح 7 گھنٹے پہلے
عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو بھی وائرل
-
پاکستان ایک دن پہلے
حج درخواستوں کا عمل آج سے شروع ہوگا
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
موبائل فونز کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ