Advertisement
پاکستان

حکومت نے عام آدمی کا معاشی قتل کر دیا،آئندہ ہفتے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے : عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے آئندہ ہفتے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عام آدمی کا معاشی قتل کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 25th 2022, 11:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت نے عام آدمی کا معاشی قتل کر دیا،آئندہ ہفتے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے : عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے سپرٹیکس لگانے سے چیزیں مزید مہنگی ہو جائیں گی اور موجودہ حکومت نے عام آدمی کا معاشی قتل کر دیا ہے جبکہ صنعتوں نے ابھی سے لوگوں کو بےروزگار کرنا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اپنے پاکستانیوں کے سامنے دو چیزیں رکھنا چاہتا ہوں۔ نیب میں ترامیم کے نام پر ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے اور ایک بات تو واضح ہو گئی کہ ان کے پاس معیشت ٹھیک کرنے کی کوئی حکمت عملی نہیں تھی۔ بجٹ میں انہوں نے عام آدمی کا معاشی قتل کیا ہے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ عارضی بجٹ کا سنا۔

عمران خان نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یہاں رکیں گی نہیں اور حکومت اب 50 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کرنے جا رہے ہیں۔ قوم پر پہلے ہی بوجھ بڑھا تھا اب بوجھ اور بڑھے گا جبکہ سوپر ٹیکس کی وجہ سے کارپوریٹ کا ٹیکس 39 فیصد پر چلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش میں کارپوریٹ ٹیکس 25 فیصد ہے جبکہ صنعتوں پر ٹیکس لگنے سے ملک میں بےروزگاری بڑھے گی کیونکہ صنعتیں اتنا ٹیکس نہیں دے سکتیں۔ روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جبکہ لوڈشیڈنگ اور مہنگے ڈیزل کا سب سے زیادہ اثر ملکی زراعت پر پڑنے والا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے ایک لاکھ اور ایک لاکھ سے اوپر والے تنخواہ دار طبقے کی ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی اور ان اقدامات سے لوگ ٹیکس چوری پر مجبور ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل اندھیرے میں ڈال دیا گیا ہے اور انہوں نے اپنی چوری بچانے کے لیے ہمارا انصاف کا نظام برباد کیا۔ شہباز شریف کی 16 ارب روپے کی صرف 16 ارب روپے کی چوری پکڑی گئی معلوم نہیں شہباز شریف نے اور کتنی کرپشن کر رکھی ہے۔ اب نواز شریف اگر بیٹی کے نام پر بیرون ملک جائیداد لے تو قانوناً کوئی اس کو نہیں پوچھ سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ نئے قانون کے مطابق میں کرپشن کروں تو مجھے کوئی نہیں پکڑے گا۔ اب صرف سائیکل اور بھینس چور ہی پکڑے جائیں گے۔ پاکستان میں وائٹ کالر کرائم پکڑنا ناممکن ہو جائے گا۔ اپنی چوری بچانے کے لیے انہوں نے احتساب کے نظام کی قبر کھودی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ جو کرنے جا رہے ہیں وہ تباہی ہے۔ نیب قانون پاس ہونے کے بعد بینک میں موجود رقم کا حساب کوئی نہیں ہو گا اور ملک کے بڑے بڑے محلوں میں رہنے والے اپنا پیسہ باہر بھیجیں گے اور اگر بینک میں پیسہ آ گیا تو وہ ثابت کرنا نیب کا کام ہو گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر یہ حکومت اپنے منصوبوں میں کامیاب ہوگئی تو ملک تباہ ہو جائے گا اور نیب ترامیم صرف ملک کو تباہ کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔طاقتور لوگ سب سے زیادہ پیسہ چوری کرتے ہیں اور موجودہ حکمرانوں نے خود کو بچانے کے لیے تمام قوانین ختم کر دیئے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں نیب نے 480 ارب روپے ریکور کیے تھے اور اب اگر نیب قانون پاس ہو گیا تو پاکستان بنانا ریپبلک بن جائے گا۔

Advertisement
بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی

  • 19 minutes ago
سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی ، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی ، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

  • 6 hours ago
محرم الحرام، شہر قائد میں موبائل سروس معطل ہونا شروع ہوگئی

محرم الحرام، شہر قائد میں موبائل سروس معطل ہونا شروع ہوگئی

  • 4 hours ago
’’فنٹاسٹک فور‘‘ کے معروف اداکار جولیان میک موہن 56 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

’’فنٹاسٹک فور‘‘ کے معروف اداکار جولیان میک موہن 56 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

  • 7 hours ago
محکمہ وائلڈ لائف کا لائسنس کے بغیر شیر رکھنے والے شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

محکمہ وائلڈ لائف کا لائسنس کے بغیر شیر رکھنے والے شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

  • 6 hours ago
شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے

  • 2 hours ago
بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور

  • 2 hours ago
بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی

بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی

  • 16 minutes ago
وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے  ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ

  • 24 minutes ago
مائیکروسافٹ کا پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور 5 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

مائیکروسافٹ کا پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور 5 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

  • 4 hours ago
صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی

  • 22 minutes ago
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور 30 فیصدالاؤنس کا نفاذ

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور 30 فیصدالاؤنس کا نفاذ

  • 2 hours ago
Advertisement