جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران حکومت مزید رہتی تو ملک تباہ ہوجاتا۔


ایک جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کی بقا کی جنگ لڑی، مہنگائی اور مشکلات کے دلدل سے ہمیں نکلنا ہے، آئین ابھی بھی ہدف پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کو دباؤ کے تحت لمبا کیا جا رہا ہے، ملک کے ادارے حکومت کی پشت پر کھڑے ہوں، آئی ایم ایف اور فیٹف کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ کسی ریاست میں سیاسی عدم استحکام ہو تو پہلے وہاں معاشی عدم استحکام پیدا کیا جاتا ہے، یہ پانامہ کا مسئلہ تھا وہ سیاسی تھا ،اس کے بعد انہوں نے معاشی عدم استحکام پیدا کیا ،امریکہ افغانستان میں مکمل ناکام ہوا، ان کا نشانہ اس خطے میں پاکستان تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی پالیسیاں بنائیں جس سے خامی دور ہو اور گھر کی تعمیر کی جائے،نوجوان نسل حاصل کیے گئے علم پر عمل کرے،پوری قوم صرف آئین پر متحد ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ نااہل حکومت کیخلاف تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا،2018کے انتخابات کے بعد سیاسی قوتوں کا ایک جگہ اکٹھا ہونا ضروری تھا۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 3 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 days ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 4 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 3 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 3 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 4 minutes ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 3 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 days ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago





