Advertisement
علاقائی

سندھ : پہلےمرحلےکےبلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری

کراچی:بلدیاتی انتخابات کےپہلےمرحلےمیں سندھ کے14اضلاع میں9ہزارپولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 26th 2022, 4:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ : پہلےمرحلےکےبلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری

تفصیلات کے مطابق سندھ کے14اضلاع میں پہلے مرحلےکے بلدیاتی انتخابات آج ہو رہے ہیں جس میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

تمام اضلاع میں پولنگ کےسامان کی ترسیل مکمل کرلی گئی، بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سندھ کے 14 اضلاع میں 9 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ہزار سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ سندھ کے مختلف اضلاع سے 1 ہزار سے زائد امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

لاڑکانہ ڈویژن کے 5 اضلاع جیکب آباد، کشمور، شکارپور، لاڑکانہ اور شہدادکوٹ جبکہ سکھر ڈویژن کے 3 اضلاع، خیرپور، سکھر اور گھوٹکی میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

شہید بےنظیر آباد ڈویژن کے 3 اضلاع، شہید بے نظیرآباد، سانگھڑ، نوشہر و فیروز جبکہ میرپور خاص ڈویژن کے 3 اضلاع، میرپور خاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بھی ووٹنگ کا عمل جاری ہے جو کہ شام 5 بجے اختتام پذیر ہوگا۔

Advertisement