Advertisement
پاکستان

آصف زرداری سے گزارش ہے کہ ہماری باتوں کو سنجیدہ لیں:وسیم اختر

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے پیپلز پارٹی کے شریف چیئرمین آصف زرداری سے درخواست کی ہے کہ ان کی باتون کو سنجیدہ لیا جائے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 26th 2022, 9:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آصف زرداری سے گزارش ہے کہ ہماری باتوں کو سنجیدہ لیں:وسیم اختر

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے سکھر، میرپور خاص اور نواب شاہ میں الیکشن رکوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت 14 اضلاع میں دھاندلی کا بازار گرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سے گزارش ہے کہ ہماری باتوں کو سنجیدہ لیں، سندھ حکومت ابھی بھی اختیارات نیچے دینے میں ہچکچا رہی ہے، بلدیاتی نظام کا مسودہ اب بن گیا ہے تو اسے قانون کی شکل دیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ اگرسندھ بلدیاتی ایکٹ نہیں بنتا توکسی چیز میں بھی حصہ نہیں لیں گے اوررابطہ کمیٹی کےذریعے اپنا بہترفیصلہ کرنےپرمجبورہوں گے، الیکشن کمیشن ہمارے خدشات کا نوٹس لے، ہم نہیں چاہتے کہ الیکشن کمیشن پر انگلیاں اٹھیں۔

Advertisement