پاکستان کے صوبہ پنجاب اور سندھ میں زیادہ بارشیں ہوں گی جبکہ باقی تمام علاقوں میں معمول سے کچھ زیادہ بارشیں ہوں گی


محکمہ موسمیات نے جمعرات سے پاکستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
پیر کو کراچی مرکز کے چیف مٹیرولوجسٹ سردار سرفراز نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’30 جون سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔‘
معمول سے زیادہ بارشوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا انہوں نے کہا ’گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال زیادہ بارشیں ہوں گی۔‘محمکہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے کچھ علاقوں میں 10 سے 20 فیصد جبکہ کچھ علاقوں میں 20 سے 30 فیصد معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔
مون سون کے پہلے سپیل میں ہونے والی بارشوں کے حوالے سے سردار سرفراز کا کہنا تھا ’30 جون کو پاکستان کے شمال سے داخل ہونے والے سپیل سے پہلے مغربی سندھ اور بلوچستان میں بارشیں ہوں گی۔ جبکہ جولائی سے اگست کے درمیان تک مون سون کا پہلا فیز دوسرے فیز کی نسبت زیادہ مرطوب ہو گا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا ’پاکستان کے صوبہ پنجاب اور سندھ میں زیادہ بارشیں ہوں گی جبکہ باقی تمام علاقوں میں معمول سے کچھ زیادہ بارشیں ہوں گی۔‘
پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کی وارننگ جبکہ صوبہ سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، فیصل آباد سمیت دوسرے شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
اس سے قبل پاکستان میں پری مون سون بارشوں کے نتیجے میں ملک کے مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے اور سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔

ٹی ایل پی سے مذاکرات آخری لمحے تک جاری رہے، ہر بار شرائط بدلتی رہیں: محسن نقوی
- 7 hours ago

کابینہ کا وزیراعظم کو غزہ معاہدے میں کردار پر خراجِ تحسین
- 7 hours ago

بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات، سیاسی کشیدگی پر بات چیت
- 11 hours ago

انڈونیشیا چین سے جے-10 لڑاکا طیارے خریدے گا، وزیر دفاع کی تصدیق
- 7 hours ago

بھارت کی پشت پناہی پر افغان طالبان نے حملہ کیا، جواب دینا مجبوری بن گیا ، وزیر اعظم
- 10 hours ago

ہڑتال کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، آئی جی پنجاب
- 9 hours ago

چین نے پاک افغان جنگ بندی کی حمایت کا اظہار کر دیا
- 12 hours ago

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 45 سے زائد ہلاک
- 12 hours ago

حوثیوں نے چیف آف اسٹاف الغماری کی شہادت کی تصدیق کر دی
- 7 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- a day ago

پاکستان مخالف افغان-بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب، جعلی AI ویڈیوز کا استعمال
- 11 hours ago