جی این این سوشل

تجارت

چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کاعالمی دن منایاگیا

اسلام آباد: چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کاآج عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کاعالمی دن منایاگیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اس سال دن کاموضوع ہے '' بھرپورشمولیت اورتعمیرنو " جس کامقصدپائیدارترقی کے لئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے اہم کردارکواجاگرکرنا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے اس موقع پراپنے ایک پیغام میں کہا کہ چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری وتجارتی اداروں کی حوصلہ افزائی سے خصوصاً غریب کارکنوں، خواتین اورنوجوانوں میں غربت کے خاتمے ، روزگارکے مواقع پیدا کرنے اور ذرائع معاش کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

 

 

علاقائی

خیبرپختونخوا حکومت کا کسانوں سے تین لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

گندم خریداری مہم 7 مئی سے شروع کی جائے گی، وزیر خوراک کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا حکومت کا  کسانوں سے تین لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے کسانوں سے 29 ارب روپے کی تین لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گندم خریداری مہم 7 مئی سے شروع کی جائے گی، گندم خریداری ایپ متعارف کرادی گئی ہے، کسانوں کو 24 گھنٹے میں بینک کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔

ظاہر شاہ تورو نے کہا کہ وہ گندم خریداری مہم میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔

اس سے قبل 27 اپریل کو خیبرپختونخوا حکومت نے 300 ہزار میٹرک ٹن مقامی گندم خریدنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں سے بھی گندم خریدے گی تاہم ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ کتنی گندم خریدی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی مقدار میں گندم درآمد کیے جانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ آج پیش کی جائے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

وفد کی اسلام آباد آمد پر وفاقی وزراء مصدق ملک اور جام کمال خان نے استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد اتوار کو پاکستان پہنچا جو پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرے گا ۔

وفد کی اسلام آباد آمد پر وفاقی وزراء مصدق ملک اور جام کمال خان نے استقبال کیا۔


واضح رہے کہ زراعت، ٹیکنالوجی، ریٹیل اور کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی تیس سے زائد سعودی کمپنیوں کے سربراہان اس وفد کا حصہ ہیں۔

 اس دورے سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی اور پاکستان سعودی اقتصادی تعلقات کو نئی راہ ملے گی ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران اور سعودیہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطا لبہ کردیا

گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے پندرہویں اجلاس میں ہفتے کے روز اسلامی ممالک کے درجنوں رہنما اور وزراء شریک ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران اور سعودیہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطا لبہ کردیا

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے غزہ کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت کے دوران غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔العریبیہ نے سعودی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ کے مطابق گیمبیا میں منعقدہ اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے سعودی ہم منصب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔انہوں نے بتایا کہ دونوں وزراء نے “دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط اور ترقی دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے محفوظ انسانی اور امدادی راہداریوں کی فراہمی پر زور دیا۔واضح رہے کہ گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے پندرہویں اجلاس میں ہفتے کے روز اسلامی ممالک کے درجنوں رہنما اور وزراء شریک ہوئے۔

 علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں ہونے والی پیش رفت تفصیلی بات چیت کی۔کل ہفتے کو سربراہی اجلاس سے پہلے گفتگو کے دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی پٹی میں فوری اور مستقل جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll