دنیا
ایکواڈورمیں شدیدعوامی احتجاج کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی
کیٹو:لاطینی امریکی ملک ایکواڈور میں عوام کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیاہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز قوم سے خطاب میں صدر گلیامو لاسو نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 سینٹ فی گیلن کمی کا اعلان کیا تاہم عوامی مطالبے کے سامنے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی انتہائی کم ہے۔
عوامی احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کرنے والی تنظیم کنفیڈریشن آف انڈیجینس نیشنلٹیز آف ایکواڈور (کونائی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 سینٹ تک کی کمی کا مطالبہ کیا تھا جبکہ حکومت نے صرف 10 سینٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایکواڈور میں جاری احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہو رہے ہیں جبکہ پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں میں اب تک 5 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔
دنیا
شمالی کوریاکے لیڈر کم جونگ ان کو چینی صدر کے خط کا جواب
چین کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں،کم جونگ ان

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے چینی صدر شی جن پنگ کو ایک خط روانہ کرتے ہوئے قریبی تعاون میں فروغ کا عندیہ دیا ہے۔
ترک نشریاتی ادارے کے مطابق کم جونگ ان نے ملک کے 75 ویں جشن آزادی کی مبارک باد کے جواب میں چینی صدر کو خط ارسال کیا ہے۔انہوں نے چینی صدر کو مخاطب کرتے ہوئےلکھا کہ ہم چین کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں جن کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ چینی صدر نے شمالی کوریا کی 75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے کم جونگ ان کو ایک تہنیتی خط روانہ کیا تھا،اس خط میں چینی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان بہترین ہمسایہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ دونوں ملکوں کے مابین یہ روایتی دوستانہ تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔
جرم
مدرسہ کے معلم کا شاگرد پر بیہمانہ تشدد،13سالہ بچہ جاں بحق
یاد رہے کہ قاری شعیب نے 13 سالہ بچے کو چھٹی کرنے پر بد ترین کا تشدد بنایا تھا ۔

لاہور : مدرسہ کے معلم نے شاگرد پر بیہمانہ تشدد کیا جس کے باعث شاگرد شدید زخمی ہو گیا تھا ۔
زخمی ہونے کے باعث 13 سالہ بچے کو اسپتال داخل کر وا دیا گیا تھا ، آج 13 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس نے قاری شعیب کو انسویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ۔
13سالہ بچے کوقاری شعیب نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور لاٹھی سے مارا پیٹا جس سے بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ قاری کے تشدد کے باعث بچے کی حالت تشویشناک ہو گئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
یاد رہے کہ قاری شعیب نے 13 سالہ بچے کو چھٹی کرنے پر بد ترین کا تشدد بنایا تھا ۔
لاہور میں مدرسہ کے معلم کا شاگرد پر تشدد#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/4NuloChKW9
— GNN (@gnnhdofficial) September 24, 2023
پولیس نے قاری شیب کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردیں ۔
کھیل
ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان شاہینز کے کیمپ کا پیر سے آغاز
پاکستان شاہینز قاسم اکرم کی قیادت میں 30 ستمبر کو چین کے شہر ہانگزو کے لیے روانہ ہوں گے،پی سی بی

ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان شاہینز کے کیمپ کا پیر سے آغازہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان شاہینز کل پیر سے 29ستمبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیں گے۔
پاکستان شاہینز قاسم اکرم کی قیادت میں 30 ستمبر کو چین کے شہر ہانگزو کے لیے روانہ ہوں گے۔لاہور میں بارش کے باعث کھلاڑی کل باب وولمر انڈورا سکول میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔
پاکستان شاہینزقاسم اکرم(کپتان)، عمیر بن یوسف (نائب کپتان)، عامر جمال، عرفات منہاس، ارشد اقبال، آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، مرزا طاہر بیگ، محمد حسنین، محمد اخلاق(وکٹ کیپر)، روحیل نذیر، شاہنواز دہانی، سفیان مقیم اور عثمان قادر پر مشتمل ہے۔ن
ان ٹریولنگ ریزرومیںعبدالواحد بنگلزئی، مہران ممتاز، محمد عمران جونیئر، محمد عرفان خان نیازی اور مبصر خان کو شامل کیا گیا ہے۔سپورٹ اسٹاف میں شاہد اسلم٠ہیڈ کوچ اور منیجر، عمر رشیدبولنگ کوچ، حنیف ملک بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ اور حافظ نعیم الرسول فزیو تھراپسٹ کے فرائض انجام دیں گے۔
-
دنیا 2 دن پہلے
بھارت سکھ رہنما کے قتل کی شفاف تحقیقات کے سلسلے میں کینیڈا سے تعاون کرے، جسٹن ٹروڈو
-
تجارت ایک دن پہلے
آذربائیجان ایئر لائنز کی افتتاحی پرواز لاہور میں لینڈ
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارتی ویزہ نہ ملنے کے باعث قومی ٹیم کاپری ورلڈکپ دبئی ٹور بھی منسوخ
-
پاکستان ایک دن پہلے
انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
-
ٹیکنالوجی 18 گھنٹے پہلے
یوٹیوب نے ویڈیوز ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی
-
تجارت ایک دن پہلے
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی
-
تجارت ایک دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
ناقص انجیکشن کا بڑا اسکینڈل ، مریضوں کی بڑی تعداد اسپتال داخل