پاکستان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 320 روپے فی لیٹر ہو جائیگی، عمر ایوب
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 320 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر توانائی عمر ایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ بحران شدید ہوتا جا رہا ہے جبکہ وزیراعظم نے 48 گھنٹے میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب وزیر اعظم اور وزیر توانائی کہہ رہے ہیں جولائی میں بھی لوڈ شیڈنگ ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان روس سے تیل لے رہا تھا اور پی ٹی آئی حکومت نے 80 فیصد فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ ختم کر دی تھی جبکہ سحر و افطار میں 99 فیصد ملک میں بلا تعطل بجلی فراہم کی گئی۔
عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں 7 سے 8 ہزار میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے اور اگست تک بجلی کا فی یونٹ 45 روپے کا ہوجائے گا۔ غریب کا جینا محال ہوتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوگرا نے گیس کی قیمت 400 فیصد بڑھانے کی سفارش کی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بھی 320 روپے لیٹر ہوجائے گی۔
پاکستان
ڈی آئی خان: آرمی کوئیک ری ایکشن فورس سے فائرنگ کے تبادلے میں2 دہشتگرد ہلاک
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا، مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پولیس گاڑی کو کولاجی میں نشانہ بنایا گیا اور آئی ای ڈی دھماکہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر دھماکے اور پولیس گاڑی کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع ملتے ہی آرمی کوئیک ری ایکشن فورس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی۔
آرمی کوئیک ری ایکشن فورس کے جائے وقوع پر پہنچنے کے بعد دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
تجارت
پاکستان اور اٹلی کے تعلقات عالمی امور پر یکساں نقطہ نظر پر مبنی ہیں : وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کے موجودہ مواقع بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اٹلی کے سفیر Andreas Ferrarese سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے اٹلی کو پاکستان کا قریبی دوست اور دوطرفہ اور یورپی یونین دونوں کے تناظر میں قابل اعتماد شراکت دار قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعلقات بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون اور علاقائی اور عالمی امور پر یکساں نقطہ نظر پر مبنی ہیں۔
انہوں نے گزشتہ برس اگست کے بعد افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں عالمی برادری کے ساتھ پاکستان کے جاری تعاون میں اضافے پر زور دیا۔
پاکستان
اداروں کیخلاف بولنے والے ہاتھوں میں تسبیح پکڑ کر حاجی بن گئے ہیں، فیاض چوہان
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف بولنے والے آج ہاتھوں میں تسبیح پکڑ کر حاجی بن گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور آل شریف سیاست میں ناکام طوفان اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ریاستی اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے آج پی ٹی آئی کے خلاف بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی مشہور و معروف جرنلسٹ نے کتاب میں نواز شریف کی حقیقت لکھی ہے جبکہ لوٹ مار ایسوسی ایشن کے کئی ویڈیو کلپ اداروں کے خلاف بولنے کے موجود ہیں لیکن آج یہ ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر حاجی بن گے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ن لیگ کی ملازمہ الزام لگاتی ہیں کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے یہ حالات ہیں جبکہ ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ہمارے دور میں اکٹھا ہوا۔ کیا ملک کی تاریخ میں ایکسپورٹ میں سب سے زیادہ اضافہ ہونا نااہلی ہے؟
سیلاب متاثرین کی ریلیف سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عیسی خیل میں آنے والے سیلابی ریلے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 8 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پارکنگ مافیا پرسر پیکار تھا اور ن لیگ والے اپنی حکومت میں کارکنوں کو پارکنگ کے ٹھیکے دے کر لوٹ مار کرتے تھے تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب پارکنگ مافیا کو پنپنے نہیں دیا جائے گا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حمزہ شہباز کی حکومت پرفارم کچھ نہیں کر رہی تھی بلکہ تاجروں پر پابندیاں لگا رہی تھی لیکن وزیر اعلی پرویز الہٰی نے تاجروں پر تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور تمام اضلاع سے پارکنگ فیس کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
-
تفریح 4 گھنٹے پہلے
بھارتی کامیڈین راجو شری واستو وینٹی لیٹر پر منتقل
-
پاکستان 2 دن پہلے
فوج کی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں ہے، پرویز خٹک
-
پاکستان 2 دن پہلے
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
-
جرم 2 دن پہلے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
بھارت کو سب سے زیادہ تکلیف ہماری حکومت اورفوج کےایک پیج پہ آنے پرتھی:عمران خان
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی نے 13 اگست کو جلسےکا مقام تبدیل کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہباز گل کی گرفتاری پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا