حکومت سے نہ معیشت سنبھالی جارہی ہے اور نہ ہی قیمتوں پر ان کا کوئی کنٹرول ہے : عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا ہے کہ انہیں لگ رہا ہے کہ پنجاب میں اب حمزہ شہباز کی حکومت نہیں رہے گی، عدالت نے مخصوص نشستوں پر انہیں بے نقاب کردیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی کوششیں جاری ہیں، یہاں سیاستدانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح خریدا جاتا ہے۔
موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس حکومت سے نہ معیشت سنبھالی جارہی ہے اور نہ ہی قیمتوں پر ان کا کوئی کنٹرول ہے، ملک کو بحران سے نکالنے کی ان کی نیت اور صلاحیت ہی نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں روس سے تیل لینا تھا لیکن انہوں نے سازش کی اور عدم استحکام پیدا کیا۔ اب حکومت کو بتانا ہوگا کہ سازش کرکے بحران کیوں پیدا کیا گیا۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کے باوجود پاکستان سب سے سستا ملک تھا، ہم پر بھی دباؤ تھا لیکن ہم نےقیمتیں نہیں بڑھائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں لوڈ شیڈنگ نہیں تھی اب کیسے ہوگئی ہے۔ بجلی کےمنصوبوں پر ن لیگ نے معاہدے کیے تھے پھر بھی ہم نے بجلی کی قیمت نہیں بڑھنے دی۔
پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے درآمدی ایندھن پر پاور پلانٹس لگائے تھے، اب بجلی بھی نہیں بن رہی اور ہم کیپیسٹی چارجز کی مد میں پیسے بھی دے رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت اور جمہوریت اخلاقی قوت سے چلتی ہے ڈنڈے سے نہیں لیکن ان کا خیال ہے کہ وہ صرف ظلم اور تشدد کرکے لوگوں کوکنٹرول کرلیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے خطاب میں ملک کو درپیش معاشی مسائل سے نکالنے کا حل بتاتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ کہ زرداری اور شریف خاندان باہر پڑا ہوا اپنا آدھا پیسہ ملک میں واپس لے آئیں۔

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا
- ایک گھنٹہ قبل

عمران خان نے 10 محرم کے بعد تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، علیمہ خان
- 3 گھنٹے قبل

اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا حالیہ تنازع پر آذربائیجان کی مستقل حمایت پر صدر الہام علیوف کا شکریہ
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ہاکی:بھارت نے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کو کلئیرنس دے دی
- 3 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد
- 2 گھنٹے قبل

سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام "تھاڈ" فعال
- 3 گھنٹے قبل

پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہےجس کو روکنا اقدام جنگ کے مترادف ہوگا، شہباز شریف
- 4 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کابھارت کی جانب سے جدید ہتھیاروں اور میزائلوں کی مسلسل خریداری پراظہار تشویش
- 4 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا کی11سینیٹ نشستوں پر انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری
- 3 گھنٹے قبل

سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل