جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے:آرمی چیف

راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے:آرمی چیف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی فوج کے 12 رکنی سکھ افسران سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کا احترام کیاجاتا ہے،کرتار پور راہداری پاکستان کی مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کے لیے غیر متزلزل عزم کا عملی مظہر ہے۔

مزید بتایا گیا کہ برطانوی فوج کے سکھ افسران نے لاہور میں شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد اور دیگر مقامات کا دورہ کیا اور واہگہ بارڈر لاہور میں پرچم اتارنے کی تقریب بھی دیکھی۔

صحت

بشری بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ نجی اسپتال سے کروائے گئے ، وزیر قانون

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ شریٰ بی بی کو پی ٹی آئی کی پسند کے کسی اور اسپتال میں ریفر کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی کیونکہ ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشری بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ نجی اسپتال سے کروائے گئے ، وزیر قانون

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے منگل کو قومی اسمبلی کو بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کی درخواست پر بشریٰ بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ اسلام آباد کے ایک بہترین نجی اسپتال میں کیے گئے۔

قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی جانب سے اٹھائے گئے پوائنٹ آف آرڈر کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے سرکاری اسپتالوں پر اعتراضات کے باعث بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ نجی اسپتال سے کرائے گئے۔


انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو پی ٹی آئی کی پسند کے کسی اور اسپتال میں ریفر کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی کیونکہ ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر تھے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی قیادت نے ان کی صحت کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں ملنے پر امریکا کااسرائیل سے جواب طلب

ہم اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات چاہتے ہیں، مشیر برائے امریکی قومی سلامتی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں ملنے پر امریکا کااسرائیل سے جواب طلب

غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں ملنے پر امریکا نے اسرائیلی حکام سے جواب طلب کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کے دو مرکزی اسپتالوں النصر اور الشفاء میں اجتماعی قبریں برآمد ہونے پر اسرائیلی حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جواب چاہیے، ہم اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔

ایک روز پہلے امریکی محکمہ خارجہ نے بھی غزہ میں اجتماعی قبروں سے متعلق رپورٹس کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے مزید معلومات کا تقاضا کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے النصر اور الشفاء اسپتالوں کا محاصرہ کرکے انہیں تباہ و برباد کردیا ہے اور اس کارروائی میں سیکڑوں فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ آپریشن ختم ہونے کے بعد ان اسپتالوں سے سیکڑوں لاشیں ملی ہیں جن میں سے متعدد کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور کچھ برہنہ تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

روس نے خلا میں جوہری ہتھیاروں سے متعلق قرارداد ویٹو کردی

یہ امریکا اور جاپان کی گھناؤ نی سازش ہے جس سے کونسل کو دھوکہ دیا جا رہا ہے، روسی سفیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس نے خلا میں جوہری ہتھیاروں سے متعلق قرارداد ویٹو کردی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش ہونیوالی خلا میں ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق قرارداد کو روس نے ویٹو کر دیا۔ 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ قرار داد امریکا اور جاپان کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی تھی۔ اس قرار داد کے حق میں 13 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
ووٹنگ کے بعد اقوام متحدہ میں امریکی سفیر تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ روس کا قرار داد پر ووٹ نہ دینا بتاتا ہے کہ وہ کچھ چھپا رہا ہے۔
روس کے اقوام متحدہ میں سفیر ویسیلی نیبنزیا نے قرارداد کو بالکل مضحکہ خیز اور سیاست زدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ امریکا اور جاپان کی گھناؤ نی سازش ہے جس سے کونسل کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانےوالے ہتھیار خلا میں لے جانے پر 1967 سے پابندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس جلد ہی خلا کو پرامن رکھنےسے متعلق اپنی قرارداد پر بات کرے گا۔
واضح رہے کہ روسی صدر ولایمیرپوٹن نے اس سال کے شروع میں کہا تھا کہ روس خلا میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف واضح اور شفاف ہے۔ ہم ہمیشہ سے واضح طور پر خلا میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے خلاف رہے ہیں اور اب بھی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll