Advertisement
علاقائی

کراچی: لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران جھڑپوں میں خاتون جاں بحق

کراچی: لوڈ شیڈنگ کے خلاف ماڑی پور اور ملیر میں شدید عوامی احتجاج کے دوران ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی،کئی افرادزخمی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 29th 2022, 2:43 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی: لوڈ شیڈنگ کے خلاف  احتجاج  کے دوران جھڑپوں میں خاتون جاں بحق

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ماڑی پور اور ملیر میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام کی جانب سے 22 گھنٹے بھرپور احتجاج کیا گیا، 

احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں پولیس اہلکار سمیت کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ جھڑپوں کے دوران ایک خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ و لاٹھی چارج کیا گیا جس کے نتیجے میں مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا، ٹریفک کی بندش کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔

بتایا گیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہونے والے 22 گھنٹے طویل احتجاج کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا جبکہ پولیس نے ٹریفک کے لیے بند سڑکیں رکاوٹیں ہٹا کر کھول دی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ بجلی کے بحران پہ فوراً قابو پایا جائے اور سسٹم کو درست کیا جائے۔

Advertisement