جی این این سوشل

دنیا

5000 مسافروں والا فلائنگ ہوٹل جو کبھی بھی زمین پر نہیں اترے گا

جوہری طاقت سے چلنے والا ایک فلائنگ ہوٹل جو کبھی بھی لینڈ نہیں کریگا  ،

پر شائع ہوا

کی طرف سے

5000 مسافروں والا فلائنگ ہوٹل جو کبھی بھی زمین پر نہیں اترے گا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 جی ہاں یہ ہوٹل جس کا نام  'اسکائی کروز' رکھاگیا ہے ۔  یہ 5000 سے زیادہ مہمانوں کو پرواز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ فلائنگ ہوٹل کا ڈیمو ورژن  وائرل ہو گیا، جس کو دیکھ کر دنیا بھر میں لوگ حیران ہوگئے گئے۔ یہ دنیا میں اس طرح کا پہلا تصور ہے۔
اڑنے والے ہوٹل میں جوہری توانائی سے چلنے والے 20 انجن ہوں گے اور یہ طے شدہ سفر کے دوران ہمیشہ ہوا میں رہے گا۔ جمبو طیارے میں ایک والٹ ہوگا جو مہمانوں کو آسمان کا 360 ڈگری منظر پیش کرے گا۔ اس میں ایک پرتعیش تفریحی ڈیک بھی شامل ہو گا جو تفریحی سرگرمیوں کے لیے تمام سہولیات فراہم کرے گا۔
اے آئی پائلٹ والے طیارے میں 5000 سے زیادہ مہمانوں کو لے جانے کی صلاحیت ہوگی۔ اسے یمنی پروڈیوسر ہاشم الغیلی نے ڈیزائن کیا ہے۔ فلائنگ ہوٹل کے آغاز کی تاریخ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔


فلائینگ ہوٹل کے دس  اہم حقائق
1. اسکائی کروز ایک مستقبل کا اسکائی ہوٹل ہے جس کا مقصد اپنے مہمانوں کو سفر کا حتمی تجربہ فراہم کرنا ہے۔
2. جوہری توانائی سے چلنے والا ہوٹل بادلوں کے اوپر معلق رہے گا اور اپنے کروز شیڈول کے دوران کبھی نہیں اترے گا، حتیٰ کہ مرمت بھی پرواز کے اندر ہی کی جائے گی۔
3. فلائنگ ہوٹل اتنا بڑا ہے کہ 5000 سے زیادہ مہمانوں کو ٹھہرا سکتے ہیں۔
4. اس کا ڈیزائن تجارتی طیارے کی خصوصیات کو یکجا کرکے بنایا گیا ہے  جبکہ یہ مہمانوں کے  عیش و آرام کا مظہر ہے۔
5. اس میں ایک بڑا ہال ہے جو مہمانوں کو آسمان کا 360 ڈگری منظر پیش کرے گا۔
6. اس میں ایک لفٹ بھی شامل ہے جو پینورامک ہال کو مرکزی تفریحی ڈیک سے جوڑتی ہے۔
7. مرکزی تفریحی ڈیک میں شاپنگ مالز، اسپورٹس سینٹر، سوئمنگ پول، ریستوراں، بچوں کے لیے کھیل کے میدان، تھیٹر اور سینما شامل ہیں۔
8. اس میں تقریبات اور کاروباری میٹنگز کے انعقاد کے لیے ایک الگ سیکشن بھی ہے۔
9. اس میں ایک شادی ہال بھی شامل ہے جو شادی کی میزبانی کر سکتا ہے۔
10. اڑنے والے ہوٹل کے 20 الیکٹرک انجن صرف صاف جوہری توانائی سے چلتے ہیں۔
اہمیت
فلائنگ ہوٹل ہوائی سفر میں ایک بڑا سنگ میل ہوگا اور افسانے کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش ہے۔ اس کی باضابطہ لانچ کی تاریخ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

پاکستان

جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی اسمبلی رکنیت معطل

جمشید دستی اور محمد احسن اقبال نے اسپیکر ڈائس کے قریب دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیا، اسپیکر ایاز صادق

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی اسمبلی رکنیت معطل

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن کے ارکان قومی اسمبلی جمشید دستی اور محمد اقبال کی رکنیت معطل کردی۔

اسپیکر نے صدر آصف زرداری کے خطاب کے دوران غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر ایک اجلاس کی لیے دونوں اراکین کی رکنیت معطل کی۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ صدراتی خطاب کے دوران جمشید دستی اور محمد اقبال نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کی، ان افراد نے اسمبلی قواعد کی خلاف وزری کی۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ ان ممبران کی رکنیت اس اجلاس کے لیے معطل کی جا رہی ہے، دونوں افراد موجودہ اجلاس میں حصہ نہیں لے سکتے۔دونوں ارکان نے باجے بجائے اور ایوان کی توہین کی، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال خان نے کہا یہ احتجاج توکچھ بھی نہیں، ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اور پاسداری کےلیے ہرحد تک جائیں گے، احتجاج کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کا ایران پر حملہ، کئی شہروں کی پروازیں معطل

اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے صوبے اصفہان پرمیزائل داغ دیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کا ایران پر حملہ، کئی شہروں کی پروازیں معطل

اسرائیل کا ایران پر حملہ، کئی شہروں کی پروازیں معطل کر دی گئیں۔

ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون حملہ کرنے کے چند دن بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے صوبے اصفہان پرمیزائل داغ دیئے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے صوبے اصفہان پر میزائل حملہ کر دیا، حملے کے بعد زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

ایران کی میڈیا رپورٹس کے مطابق اصفہان کے ایک ہوائی اڈے پر دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد ایران کے کئی شہروں میں پروازیں معطل کر دی گئی ہیں، جب کہ کئی شہروں میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے۔ صفہان میں صورت حال معمول کے مطابق ہے اور زمین پر کوئی دھماکہ نہیں ہوا۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک میں جوہری تنصیبات کی تمام سائیٹس محفوظ ہیں۔

ایرانی ہوائی اڈوں اور ایئر نیوی گیشن کمپنی کے مطابق ایران نے تہران، اصفہان اور شیراز کے ہوائی اڈوں سمیت متعدد علاقوں میں پروازیں معطل کر دی ہیں۔اصفہان اسٹریٹجک طور پر اہم شہر سمجھا جاتا ہے اور یہاں ملٹری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سمیت کئی اہم تنصیبات اور ایرانی جوہری سائٹس موجود ہیں۔

ایران کے نیشنل سائبر اسپیس سنٹر کے ترجمان حسین دلیرین نے ایکس پر کہا کہ ملک کے فضائی دفاع نے تین ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا ہے، ابھی تک میزائل حملے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایران کی جانب سے اسرائیل کی دفاعی تنصیبات اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔  یہ حملہ یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں کیا گیا تھا جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کےدو جنرلز سمیت 12 افراد شہید ہوگئے تھے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر صورت ممکن بنائیں گے ، وزیر داخلہ

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر  صورت ممکن بنائیں گے  ، وزیر داخلہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اسلام آباد میں نیکٹا کے ہیڈ کوارٹرز میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ مشترکہ آپریشن کے ذریعے کچے کے علاقے سے شرپسند عناصر کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشنز کے لیے ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنے محکموں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اس سلسلے میں صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

واضح رہے وزیر داخلہ نے انسداد سمگلنگ آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کو سمگلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنانا ہوگا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll