انگلینڈ: انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کو ورلڈ کپ میں فتح دلوانے والے کپتان اوئن مورگن بین الاقوامی کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائر ہو گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ای سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اوئن مورگن نے کہا ہے ’بہت غور کے بعد میں یہاں فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے آیا ہوں۔‘
تاہم رواں سال 35 سالہ بلے بازکو پرفارمنس اور فٹنس کے مسائل کا سامنا رہا۔ مورگن کا کہنا تھا کہ بلاشبہ اپنے کیریئر کے سب سے پرلطف اور فائدہ مند باب کے بعد یہ آسان فیصلہ نہیں تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مورگن انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے اور رنز بنانے والے کرکٹر ہیں۔مورگن انگلینڈ کی جانب سے 225 ون ڈے اور 115 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں۔
مورگن کی کپتانی میں انگلینڈ نے سنہ 2019 کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔ اس کے علاوہ ان کی قیادت میں ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 کی رینکنگ میں اول نمبر پر رہی۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 7 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 10 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 11 hours ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 days ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 11 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 10 hours ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 12 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 10 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago






