جی این این سوشل

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات پر 50روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات پر 50روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل 2022 کی شق  وار منظوری کا عمل شروع ہوا۔وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث نے پیٹرولیم مصنوعات پر50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم  پیش کی ۔

عائشہ غوث کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر فنانس بل میں تبدیلی نہیں کی گئی۔اسی فیصد ترامیم براہ راست ٹیکسوں سے متعلق کی گئی ہیں ۔ ہمارا مقصد امیر پر ٹیکس لگانا اور غریب کو ریلیف دینا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے جو گذشتہ حکومت معاہدہ کرکے گئی اس پر ہی عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔ ہم ایسے ٹیکس لائے ہیں جو صاحب ثروت لوگوں پر لگیں۔ہم صرف اپنی کمٹمنٹس کو آنر کررہے ہیں۔

ایوان نے آئندہ مالی سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات 50 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظورکرلی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت لیوی صفرہے اور  ابھی  حکومت کا 50 روپے لیوی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

 50 روپے فی لیٹر لیوی یکمشت عائد نہیں کی جائے گی ۔ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی لگانے کا اختیار قومی اسمبلی نے حکومت کو دے رکھا ہے۔

قومی اسمبلی نے تاجروں سے بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس وصول کرنے سے متعلق شق کی بھی منظوری دی۔

تجارت

مریم نواز کی نیدرلینڈ کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور تجارتی تعلقات کے فروغ اور صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کی نیدرلینڈ کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعلیٰ پنجاب نے نیدرلینڈ کی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے ۔

پاکستان میں نیدر لینڈ کی سفیر ہینا ئڈے سے جمعہ کے روز لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے کہاکہ پنجاب فصلوں کی کاشت، آبپاشی کے طریقوں اورجدید زرعی مشینوں سمیت مختلف شعبوں میں نیدر لینڈز سے تعاون کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور تجارتی تعلقات کے فروغ اور صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 4.120 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

19 اپریل 2024 کوزرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.281 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں  4.120 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لیکر اب تک مجموعی طور پر 4.120 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 30 جون 2023 کو زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.445 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.715 ارب ڈالر تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق 19 اپریل 2024 کوزرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.281 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.981 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.299 ارب ڈالر تھا۔

جاری مالی سال کے آغازسے لیکر اب تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.536 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں 584 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ، ایبٹ آباد میں رونمائی

ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں مقامی انتظامیہ اور پی سی بی آفیشل سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ، ایبٹ آباد میں رونمائی

ایبٹ آباد : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چمچماتی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ایبٹ آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم، آرمی برنال اسکول اور شملہ پہاڑی پارکت میں ہوئی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں مقامی انتظامیہ اور پی سی بی آفیشل سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر ریجنل صدر پی سی بی عامر نواز کا کہنا تھا کہ ٹرافی کی مختلف شہروں میں رونمائی کرنے کا مقصد عوام میں کرکٹ کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔

عامر نواز کا کہنا تھا کہ اس رونمائی سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے شہریوں کا جوش و جزبہ بڑھے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll