اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے اموات اور کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.41 فیصد رہی ۔


قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے دوران ملک میں مزید دو مریض انتقال کرگئے جبکہ 641 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18 ہزار 813 ٹیسٹ کئے گئے ہیں ، کورونا کا شکار 119 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی، جس کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں۔
ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
پاکستان میں ایک ماہ پہلے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 79 تھی اور اس دوران کوئی اموات بھی رپورٹ نہیں ہوئی تھیں۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 5 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

سونا مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تو لہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لیے ڈیووس روانہ
- 6 گھنٹے قبل

معروف مذہبی شخصیت حضرت مولانا قاری مفتاح اللہ انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 5 گھنٹے قبل

لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی تحقیق کے شعبے میں پہلی وومن یونیورسٹی بن گئی
- 6 گھنٹے قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کی پالیسیوں اور صوبائی حکومت کی نالائقی کی وجہ سے خیبرپختونخوا جل رہا ہے،طلال چوہدری
- 6 گھنٹے قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 5 گھنٹے قبل

افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی،دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے،وزیراعظم
- 5 گھنٹے قبل

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- ایک گھنٹہ قبل









.webp&w=3840&q=75)