وزارت اعلیٰ کا انتخاب: 25 ووٹ فارغ، دوبارہ گنتی، کوئی نہ جیتے تو پھر الیکشن، عدالت کا حکم
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب کے معاملے پر 25 ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔


لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست منظور کرتے ہوئے 8 صفحاتی تحریری فیصلہ جاری کر دیا اور پریذائیڈنگ افسر کو 25 ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق وزیر اعلی الیکشن کے لیے مطلوبہ نمبر حاصل نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ انتخاب کروایا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت کل 4 بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ گنتی کا عمل آئین اور قانون کے مطابق کیا جائے۔ منحرف اراکین کے ووٹ نکال کر حمزہ شہباز کی اکثریت نہیں رہتی تو وہ وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے۔ عدالت کے احکامات تمام اداروں پر لاگو ہوں گے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اس وقت تک ختم نہیں کیاجائے گا جب تک نتائج جاری نہیں کیے جاتے۔ صوبے کا گورنر اپنے فرائض آئین کے مطابق ادا کرے گا جبکہ پنجاب اسمبلی کے نتائج آنے کے بعد گورنر دوسرے دن 11 بجے وزیراعلیٰ کا حلف لیں گے۔
عدالت پنجاب اسمبلی کے مختلف سیشنز کے دوران بدنظمی کو نظر انداز نہیں کرسکتی اور اگر کسی بھی فریق کی طرف سے بدنظمی کی گئی تو توہین عدالت تصور ہو گی۔
عدالت نے کہا کہ درخواست گزاروں کی پٹیشن دوبارہ گنتی کی حد تک منظور کی جاتی ہیں اور پٹیشنز میں باقی کی گئی استدعا رد کی جاتی ہیں۔ اسپیکر کی جانب سے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری سے متعلق اپیلیں نمٹائی جاتی ہیں اور تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق کیس کی سماعت کی رپورٹنگ پر میڈیا کے کردار کو سراہتے ہیں تاہم چند وی لاگرز نے عدالتی کارروائی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔ ایف آئی اے اور پیمرا ایسے وی لاگرز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ اگر کوئی بھی درخواست دے گا تو کارروائی کے بعد ایسے وی لاگرز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔
جسٹس ساجد سیٹھی نے اختلافی نوٹ لکھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی ضرورت نہیں۔ ڈپٹی اسپیکر کو وزیر اعلیٰ کا انتخاب دوبارہ کرانا چاہیے۔
لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواستوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔
پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے دعویٰ کیا کہ عدالت نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا حلف کالعدم قرار دیا ہے اور ہماری درخواستیں منظور ہوئی ہیں۔ ہم نے آئین، قانون اور انصاف کی بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں رہے اور فیصلے میں کہا گیا جو وزیر اعلیٰ ڈیفکٹو کے ووٹ سے منتخب ہوا وہ ٹھیک نہیں۔
سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت نے کہا کہ دو ماہ سے ہم پر جو عذاب مسلط تھا وہ اب نہیں رہا۔
پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں اب عثمان بزدار نگران وزیر اعلی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے وکیل منصور اعوان جبکہ تحریک انصاف کے علی ظفر اور ق لیگ کے وکیل عامر سعید نے عدالت میں پیش ہو کر دلائل دیئے تھے۔ صدر مملکت کی نمائندگی احمد اویس، اسپیکر پرویز الہی کی بیرسٹر علی ظفر اور امتیاز صدیقی نے کی۔
سماعت کے دوران جسٹس شاہد جمیل نے ریمارکس دیئے تھے کہ سپریم کورٹ کی تشریح موجودہ حالات میں لاگو ہو گی، اگر ہم اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ فیصلے کا اطلاق ماضی سے ہو گا تو ہم فوری احکامات جاری کریں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 7 hours ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- a day ago

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 9 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- a day ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- a day ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- a day ago

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 10 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 8 hours ago

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 3 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 hours ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 days ago




