لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 2022-23 کا اعلان کردیا ہے جس کا اطلاق(کل) جمعہ سے ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ میں ریڈبال اور وائٹ بال دونوں کی مختلف کٹیگریز میں مجموعی طور پر 33کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق گزشتہ سیزن میں پی سی بی نے 20کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا تھا۔
تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، امام الحق اور حسن علی کو ریڈبال اور وائٹ بال دونوں طرز کی کرکٹ کے کنٹریکٹ دئیے گئے ہیں ۔
اس کے علاوہ 10کھلاڑیوں کو صرف ریڈ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے جن میں اظہر علی کو اے کٹیگری جبکہ فواد عالم کو بی کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
عبد اللہ شفیق، نعمان علی اور نسیم شاہ کو ریڈ بال کی سی کٹیگری جبکہ سرفراز احمد، شان مسعود، یاسر شاہ، عابد علی اور سعود شکیل کو ڈی کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ 11 کھلاڑیوں کو صرف وائٹ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے جن میں فخر زمان اور شاداب خان کو اے کٹیگری جبکہ حارث رف کو بی کٹیگری اور محمد نواز کو وائٹ بال کنٹریکٹ کی سی کٹیگری کا حصہ بنایا گیا ہے۔
شاہنواز دھانی، عثمان قادر، حیدر علی، آصف علی، خوشدل شاہ ، زاہد محمود اور محمد وسیم جونیئر کو بھی اس طرز کی کرکٹ کے کنٹریکٹ کی ڈی کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 7 کھلاڑیوں کو ایمرجنگ کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جن میں علی عثمان، حسیب اللہ، کامران غلام، قاسم اکرم، محمد حارث، محمد ہریرہ اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ سیزن 2022-23 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، یقینا کچھ کھلاڑی کنٹریکٹ نہ ملنے پر مایوس ہوئے ہوں گے تاہم وہ ایک مرتبہ پھر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ وہ خود کو ان 33 کھلاڑیوں تک محدود نہیں رکھیں گے بلکہ ضرورت پڑنے پر وہ اس فہرست کے باہر سے بھی کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کریں گے۔
محمد وسیم نے کہا کہ انہوں نے ایمرجنگ کرکٹرز کی کٹیگری میں کھلاڑیوں کی تعداد 3سے بڑھا کر 7کر دی ہے کیونکہ ان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لیے انہیں مراعات دینے سمیت ان کی مکمل دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے۔

فیفا غزہ میں فٹبال سہولیات کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کرے گا، صدر جیانی انفنتینو
- 15 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
سوشل میڈیا کا ایک گھنٹہ استعمال بچوں کی تعلیمی قابلیت متاثر کر سکتا ہے، تحقیق
- 14 hours ago

سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں کا مثبت رویہ
- 15 hours ago
ملک بھر میں بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی
- 15 hours ago

افغان قیادت مسائل کا پُرامن حل چاہتی ہے، جنگ نہیں: مولانا فضل الرحمٰن
- 18 hours ago

ٹی ایل پی احتجاج پر جعلی خبریں پھیلانے والوں کی فہرستیں تیار، حکومت کا کریک ڈاؤن شروع
- 18 hours ago

ڈھاکا: گارمنٹ فیکٹری اور کیمیکل گودام میں آتشزدگی ، 16 افراد ہلاک
- 15 hours ago

گورنر خیبرپختونخوا نے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے پر آمادگی ظاہر کر دی
- 19 hours ago

غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، جنگ بندی کے باوجود امداد پر پابندی برقرار
- 15 hours ago

ٹی ایل پی رہنما سعد رضوی کے گھر سے 14 کروڑ سے زائد کی رقم اور زیورات برآمد
- 14 hours ago

ملالہ یوسفزئی کا انکشاف: ویڈ نشے کے استعمال سے طالبان حملہ یاد آگیا
- 15 hours ago

خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی کی کابینہ پر مشاورت، نئے اور پرانے چہروں کی واپسی متوقع
- 14 hours ago