جی این این سوشل

دنیا

ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے

تہران : ایران کے شمال مشرقی علاقوں سمیت متحدہ عرب امارات کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے سے اب تک 5 افراد   کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایران   میں  زلزلے کے  شدید جھٹکے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے شمال مشرقی علاقوں، سعودی عرب ،  بحرین ، قطر ،  شارجہ ، دبئی زلزلے سے لرز اٹھا ، زلزلے  کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ  عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ 

 یورپی بحیرہ روم زلزلہ مرکز کے مطابق  زلزلے کی شدت 6.3   جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔

 زلزلہ ایران کے جنوب میں آیا، جبکہ  زلزلے کا مرکز ایران کی بندر گاہ لنگہ ہے جو اماراتی ریاست شارجہ سے 150 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔

زلزلہ کے آفتڑ شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد  زخمی ہوئے  ہیں ۔

 

جرم

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر صورت ممکن بنائیں گے ، وزیر داخلہ

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر  صورت ممکن بنائیں گے  ، وزیر داخلہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اسلام آباد میں نیکٹا کے ہیڈ کوارٹرز میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ مشترکہ آپریشن کے ذریعے کچے کے علاقے سے شرپسند عناصر کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشنز کے لیے ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنے محکموں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اس سلسلے میں صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

واضح رہے وزیر داخلہ نے انسداد سمگلنگ آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کو سمگلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنانا ہوگا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کو تاحال مزار قائد پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملی،سماعت 26 اپریل تک ملتوی

جواب جمع نہ کرانے پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا ڈپٹی کمشنر شرقی پر برہمی کا اظہار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو تاحال مزار قائد پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملی،سماعت 26 اپریل تک ملتوی

پی ٹی آئی کو تاحال مزار قائد پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی، عدالت نےسماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کو مزار قائد کے قریب جلسہ کرنے کی اجازت سےمتعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی نے سوال کیا کہ ہم نے آخری حکم نامے میں کہا تھا کہ ڈپٹی کمشنر مناسب جواب جمع کرائیں، آپ نے کیا جواب جمع کروایا ہے؟

ڈپٹی کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ مزارقائد کے سامنے گراؤنڈ کی اجازت مزار قائد انتظامیہ اور دیگر کی ذمہ داری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ شائد غلط تشریح کررہے ہیں۔

چیف جسٹس نے ڈپٹی کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اتنا ٹائم کیوں لگ رہا ہے ڈی سی صاحب فیصلہ کریں، آپ کو اندازہ ہے کہ کس قدر غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ گراؤنڈ میں پی پی، ایم کیوایم، پی ایس پی اور دیگر کے جلسے ہوتے رہے ہیں، یا تو ماضی میں غلط فیصلے ہوئے یا پھر اب غلط تشریح کی جارہی ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمارا اس جگہ سے کوئی لینا دینا نہیں وفاق یا پھر مزارانتظامیہ اس معاملے پر اجازت دے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم نےمتعلقہ اداروں سے رابطہ کیا ہے انکا جواب آنے کے بعد ہم اجازت فیصلہ کریں گے، ہم نےوفاق، مزار انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں سے بھی اس حوالے سے رابطہ کیے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہم نے 21 تاریخ پھر 26 اور اب 28 تاریخ جلسہ کی تاریخ رکھی لیکن انتظامیہ اور پی پی کے سرکاری ملازمین عدالتوں کو مس گائیڈ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ والےخوف کا شکار ہیں، ہم نے آئینی طریقہ اپنایا ہے جلسے کی اجازت مانگی ہے، ابھی جلسہ کا معاملہ فائنل نہیں کیا ہمارے کارکنان کی پکڑ دھکڑشروع کردی جب کہ پنجاب میں محسن نقوی جو کررہا ہے مراد علی شاہ وہی سندھ میں کررہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت 500 اضافے کے بعد 2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

10گرام سونا 429 روپے مہنگا ہوا، 2 لاکھ 14 ہزار935 روپےکا ہوگیا۔

یاد رہے سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد گزشتہ روزسونا 1700 روپے تولہ سستا ہوا تھا۔

دوسری جانب ایس پی اے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 286.37 ریال، 22 قیراط ایک گرام 262.51 ریال،18 قیراط ایک گرام214.78 ریال رہی اور ہ 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 250.24 ریال رہے۔

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,402.29 ریال، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,516.68 اور 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,745.47 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 287,988 ریال میں دستیاب رہا۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2380 ڈالر فی اونس پر فروخت ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll