تجارت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 41 ہزار 700 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے اضافے سے ایک لاکھ 11 ہزار 361 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر اضافے کے ساتھ ایک ہزار 811 ڈالر فی اونس ہے۔
جرم
شکارپور: دو گروپو ں میں فائرنگ ، 2 افراد قتل ،3زخمی
شکارپور : تحصیل خانپور میں جتوئی قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد قتل جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے ۔

جی این این کے مطابق واقعہ خانپور تحصیل کے ناپر کوٹ کچے کے علاقے میں پیش آیا ، جہاں دو گروپوں میں دیرینہ دشمنی دو افراد کی جان لے گئی جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلا ع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت یاسین جتوئی اور سلطان جتوئی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جتوئی قبیلے کے تینوں زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث سکھر ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ مزید خون ریزی کو روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں روانہ کردی گئی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کو ایک بار پھر ریورس گئیر لگ گیا، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 2 روپے 29 پیسے اضافہ ہوا ہے۔
بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اورانٹربینک میں ایک ڈالر 221 روپے 75 پیسے پر آگیا۔
جمعہ کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 224 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100انڈیکس میں 639پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے،کاروبار کےدوران انڈیکس 42ہزار735پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا ہے۔
علاقائی
شہر قائدمیں آج کتنی بارش ہوئی ؟ اعدادوشمار جاری
کراچی : محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کراچی میں آج ہونے والی بارش کے تازہ اعداد و شمار جاری کردئیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق شہر قائد میں آج سب سے زیادہ 32 ملی میٹر بارش قائد آباد میں ریکارڈ کی گئی۔
ریکارڈ کے مطابق دوپہر 2 بجے تک پی اے ایف فیصل بیس شارع فیصل اور سرجانی ٹاؤن میں 26 ، جناح ٹرمینل پر 25 اعشاریہ 9 ، ناظم آباد میں 22، یونیورسٹی روڈ پر 19 اعشاریہ 5، ایئر پورٹ کے اولڈ ایریا میں 18 اعشاریہ 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سعدی ٹاؤن میں 18، ڈیفنس میں 17 اعشاریہ 8، پی اے ایف مسرور بیس پر 11، گلشنِ معمار میں 9 اور کیماڑی میں 6 اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں بھی آج سے 13 اگست تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
فوج کی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں ہے، پرویز خٹک
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی ، الرٹ جاری
-
پاکستان ایک دن پہلے
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات
-
پاکستان ایک دن پہلے
لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان کی اسرائیلی آبادکاروں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی شدید مذمت
-
پاکستان ایک دن پہلے
13 اگست کو کارکن فیض آباد پہنچیں: TLP
-
پاکستان ایک دن پہلے
ورلڈ ریکارڈ بنانے پر ارشد ندیم کو مبارک باد: عمران خان
-
پاکستان ایک دن پہلے
شہباز گل کی گرفتاری پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا