جی این این سوشل

پاکستان

تحریک انصاف نے این اے 245 میں ضمنی انتخابات کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے مرحوم رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی خالی نشست این اے 245 میں ہونے والے ضمنی انتخاب پر اپنے امیدوار کو نامزد کر دیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک انصاف نے این اے 245 میں ضمنی انتخابات کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مرحوم رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی خالی نشست این اے 245 میں ہونے والے ضمنی انتخاب محمود مولوی کو اپنے امیدوار کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔

تحریک انصاف کے صوبائی صدر علی زیدی نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ این اے 245 سے محمود مولوی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

کھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جب کہ باقی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث  سے منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا پہلا میچ آج راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا ، میچ میں ٹاس ہونے کے باوجود نامہربان موسم کی بے وقت مداخلت کی وجہ سے ایک بال کا کھیل بھی نہیں ہوسکا۔

امپائرز نے کئی بار گراؤنڈ کی انسپکشن کے بعد میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 20 اپریل کو پنڈی میں ہی  کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جب کہ باقی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف ج متین گورک کی ملاقات

ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور سمیت، دفاعی تعاون، فوجی تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف ج متین گورک کی ملاقات

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور سمیت، دفاعی تعاون، فوجی تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں جانب سے مضبوط باہمی تعلقات کو سراہتے ہوئے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی تعاون کو مزید وسعت کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور دہشت گردی سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر ترک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نان اور روٹی کی کم قیمت قبول نہیں ، نان بائی ایسوسی ایشن کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ حکومت کا 16 روپے 2019 کا ریٹ ہے جب آٹا 850 روپے کا تھا ، اب آٹا 12 ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نان اور روٹی کی  کم قیمت قبول نہیں ، نان بائی ایسوسی ایشن کا احتجاج

راولپنڈی: ڈپٹی کمشنرراولپنڈی  کی جانب  سے روٹی کی قیمت میں کمی اور نان بائی قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف جڑواں شہروں کے نان بائیوں نے ہڑتال کر کے تنور بند کر دیے جس سے شہری روٹی نان پراٹھہ سے مکمل محروم ہوگئے اور ناشتہ میں شدید مشکلات کا سامنا کیا۔


تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی طرف سے روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کر کے 16 روپے اور نان کی قیمت 20 روپے مقرر کرنے، تندوروں کے چالان ، بھاری جرمانوں اور قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف نان بائی 3 روزہ ہڑتال پر چلے گئے جس سے تندور بند ہوگئے۔

راولپنڈی اور گردونواح کے عوام تندوروں کی بندش سے  ناشتہ کرنے میں مشکلات کا شکار رہے۔ بڑی تعداد میں شہری بغیر ناشتہ کے دفاتر اور طلبہ اسکول گئے جبکہ اکثریت نے ڈبل روٹی اور پاپوں پر گزارہ کیا۔
سیکرٹری جنرل نان بائی ایسوسی ایشن خورشید قریشی کا کہنا ہے ابتدائی طور پر یہ ہڑتال 3 روزہ ہے اس میں اضافہ بھی ممکن ہے ، ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر دھرنا بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا 16 روپے 2019 کا ریٹ ہے جب آٹا 850 روپے کا تھا ، اب آٹا 12 ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں 1 ہزار فیصد اضافہ ہوچکا ہے، ایک طرف روٹی کی قیمت 4 روپے کم اور دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 8 روپے بڑھا دی گئی ہے، یہ کمی واپس لی جائے وگرنہ طویل دورانیے کی ہڑتال پر جاسکتے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll