جی این این سوشل

پاکستان

چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ چیف سیکیورٹی افسر تعینات

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے ساتھ چیف سیکیورٹی افسر تعینات کردیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ چیف سیکیورٹی افسر تعینات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی منور علی مہر کو چیف سیکیورٹی افسر کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے فوری طور پر چیف الیکشن کمشنر کے چیف سیکیورٹی افسر کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں بھی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جب کہ الیکشن کمیشن کے اطراف ایف سی کی اضافی نفری متعین کردی گئی ہے۔

کھیل

سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ کا آغاز ، پاکستان اور ملائیشیا آج مد مقابل

سلطان ازلان شاہ کپ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کینیڈا، جاپان، ملائیشیا، نیوزی لینڈ ، پاکستان اور جنوبی کوریا شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ کا آغاز ، پاکستان اور ملائیشیا آج مد مقابل

ملائیشیا میں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے 30ویں ایڈیشن کا ہفتے سے آغاز ہو رہا ہے جس میں پاکستان اپنا پہلا میچ آج شام ساڑھے پانچ بجے میزبان ٹیم کے خلاف کھیلے گا۔

ہاکی کے عالمی ادارے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے مطابق سلطان اذلان شاہ کپ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کینیڈا، جاپان، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

ان چھ ٹیموں میں سے جاپان کے علاوہ پانچ ٹیمیں ٹورنامنٹ کے فوراً بعد ایف آئی ایچ ہاکی مینز نیشن کپ میں شرکت کے لیے پولینڈ جائیں گی۔

11 مئی تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری رہنے والے اس ایونٹ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ اور کینیڈا مدمقابل ہیں۔

سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کا آغاز راؤنڈ رابن مرحلے سے ہو گا جہاں تمام چھ ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی جس کے بعد پلے آف ہو گا۔

لیگ مرحلے میں سب سے نیچے رہ جانے والی ٹیمیں پانچویں پوزیشن کے لیے مقابلہ کریں گی۔

پول مرحلے میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیمیں کانسی کے تمغے کے لیے مدمقابل ہوں گی جبکہ ٹاپ دو ٹیمیں ٹائٹل کے لیے فائنل کھیلیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

تقریب کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی شخص کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

راولپنڈی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ تھانہ مندر کی حدود پاری فیروزوال میں پیش آیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز کامران اصغر نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کا نوٹس لے لیا جس کے بعد پولیس نے دولہا سمیت فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرکے سزا دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محصولات کی وصولی پاکستان میں سب سے بڑا چیلنج ہے ، وزیر اعظم

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری قانون سازی کریں کہ صرف قابل اور محنتی افسران کو ہی اعلیٰ عہدوں پر ترقی دی جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محصولات کی وصولی پاکستان میں سب سے بڑا چیلنج ہے ، وزیر اعظم

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات اور ضروری قانون سازی کے ذریعے محصولات کی وصولی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وہ آج لاہور میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسران کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جنہوں نے ریونیو کی وصولی میں قابل تعریف خدمات سرانجام دیں۔


وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری قانون سازی کریں کہ صرف قابل اور محنتی افسران کو ہی اعلیٰ عہدوں پر ترقی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ محصولات کی وصولی پاکستان میں سب سے بڑا چیلنج ہے اور منصفانہ اور قابل افسران کے ذریعے اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔


شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم نے ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے بہترین خدمات سرانجام دینے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایف بی آر میں اصلاحات کا اپنا وعدہ پورا کیا اور نااہل افسران اور کرپشن میں ملوث یا اس کی حمایت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس سے متعلق 2700 ارب روپے کے دعوے مختلف عدالتوں میں زیر التوا ہیں اور اس حوالے سے ایک قانون بنایا گیا ہے تاکہ ایسے مقدمات کو جلد نمٹایا جا سکے۔

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بہترین کارکردگی پر قابل افسران میں شیلڈز تقسیم کیں ، انہوں نے محنتی افسران کے لیے نقد انعامات کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے نظام میں کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور اسے بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ صنعتی اور کمرشل بجلی اور گیس کے کنکشنز میں سے صرف دو لاکھ سیلز ٹیکس کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کہا کہ ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll