کراچی : سماجی روایات اور تقاریب کی مناسبت سے لباس پہننا چاہیے، اداکار، میزبان و پروڈیوسر مانی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی ہونے کے ناتے انہیں خواتین کے لباس سے مسئلہ رہا ہے اور وہ اہلیہ اداکارہ حرا کو بولڈ لباس پہننے سے منع کرتے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو بڑے نام اداکارہ حرا اور پروڈیو سرمانی نے 2008 میں کم عمری میں شادی کی تھی اور اب دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔اسی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے مانی نے بتایا کہ البتہ انہیں شروع سے ہی اہلیہ کے لباس سے مسئلہ رہا ہے۔
مانی نے اعتراف کیا کہ چوں کہ وہ پاکستانی ہیں، اس لیے وہ شروع سے ہی اہلیہ کے لباس پر رائے دیتے رہے ہیں اور اہلیہ کو بولڈ لباس پہننے سے منع بھی کرتے رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ سماجی روایات کو دیکھ کر لباس پہننا چاہیے، ماضی سے لے کر اب تک ان کے اہلیہ کے ساتھ صرف لباس کے معاملے پر ہی جھگڑے ہوتے ہیں اور وہ اہلیہ کو بتاتے ہیں کہ انہیں کس طرح کا لباس پہننا چاہیے۔
مانی کے مطابق وہ اہلیہ کو لباس پہننے سے منع نہیں کرتے بلکہ وہ انہیں سمجھاتے ہیں کہ وہ جہاں، جس تقریب میں جا رہی ہیں، وہاں کے حساب سے لباس پہنیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں ایسی لڑکیاں یا خواتین بلکل پسند نہیں ہوتیں جو پہلے کچھ اور ہوتی ہیں اور پھر کسی موقع پر وہ بلکل مختلف طرح کا لباس پہن کر کچھ اور لگتی ہیں۔

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 4 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 days ago






