اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ آئندہ چند روز میں ہو جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دیتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا، عمران خان نے اپنی حکومت جاتی دیکھ کر پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دی۔


تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے 48 روپے میں چینی برآمد کی اور96 روپے میں درآمد کی، ہم نے حکومت میں آتے ہی اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور اس کی خلاف ورزی کی، پی ٹی آئی حکومت کے کئی اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں جو مہنگائی آرہی ہے وہ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے ہے، عمران خان نے ایل این جی خرید کر ڈومیسٹک ریٹ پر بیچ دی، گزشتہ حکو مت نے نیب قوامین کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے پہلا کام ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانا تھا، ہم نے امیروں پر10 فیصد سپر ٹیکس لگایا، میں نے اپنے وزیراعظم کے بچوں کی کمپنیوں پر ٹیکس لگایا۔
خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے حکومت نے مشکل فیصلے کئے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو عوام کو ریلیف دیں گے۔

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباددی اور کیک کاٹا
- ایک گھنٹہ قبل

صدرمملکت اور وزیراعظم کی کرسمس کے پُر مسرت موقع پر مسیحی بہنوں بھائیوں کو مبارکباد
- 4 گھنٹے قبل

آسام: مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے، کئی افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب،صدر،وزیر اعظم کا خراجِ تحسین
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل ، نیول چیف اور ایئر چیف کا قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت
- 4 گھنٹے قبل

کسی بھی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا،وزیراعظم
- 4 گھنٹے قبل

پرائیڈ آف پرفارمنس قوال شیر میاں داد کی امریکا میں زبردست پرفارمنس ،پاکستانی کمیونٹی جھوم اٹھی
- 3 گھنٹے قبل

حکومت نے 26 دسمبر کی تعطیل کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

طالب علموں کیلئے اچھی خبر،محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

سال2025بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب ہی ثابت ہوا،پروڈیوسرز اور اداکار بھی خاصے مایوس دکھائی دئیے
- 4 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 21 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت 8 دہشت گرد جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل



