جی این این سوشل

پاکستان

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار اور جل تھل ایک ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے عید پر مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

موسلا دھار بارش کے باعث لسبیلہ، نصیر آباد، گوادر، پنجگور،تربت،آواران، بارکھان، کوئٹہ ، بولان ،کوہلو،کراچی، راولپنڈی/ اسلام آباد اور شما ل مشرقی اور وسطی پنجاب کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

ہفتہ کے روز اسلام آباد، بالائی / وسطی پنجاب،خیبر پختونخوا،شمالی مشرقی/زیریں بلوچستان ، زیریں سندھ اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران زیریں سندھ، زیریں بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔

اتوار کے روز اسلام آباد، بالائی / وسطی پنجاب،خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اورکشمیر میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ اس دوران سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ، بلوچستان، بالائی پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: کراچی (گلشن حدید 103، ایم او ایس 53، فیصل بیس 46، جناح ٹرمینل 39، یونیورسٹی روڈ 28، قائد آباد 26، مسرور بیس 24، ناظم آباد 20، گڈاپ ٹاؤن 14، ڈی ایچ اے 10، سعدی ٹاؤن 09، کیماڑی 08، سرجانی 07، جامعۃ الرشید 07، نارتھ کراچی 06، اورنگی ٹاؤن 05) ،ٹھٹھہ 33، روہڑی 25، جیکب آباد 22، میرپور خاص 12، خیرپور 11، چھور، پڈعیدن 05، حیدرآباد، ٹنڈو جام، لاڑکانہ 03، دادو 02،

پنجاب: (زیروپوائنٹ 56، گولڑہ 54، بوکرا 51، سید پور 47، ایئرپورٹ 40)، راولپنڈی (شمس آباد 45، چکلالہ 43)، جہلم 37، مری 24، منڈی بہاؤالدین 20، اٹک، منگلا 03، کشمیر : گڑھی دوپٹہ 23، کوٹلی 08، مظفرآباد (شہر، ایئرپورٹ 02)، خیبرپختونخوا: سیدو شریف 34، بالاکوٹ 21، مالم جبہ 11، کاکول 09، دیر (زیریں09، بالائی 01)، چیراٹ 05، پٹن02: بلوچستان : بارکھان47، اورماڑہ 35، لسبیلہ 21، پنجگور 16، زیارت 10، تربت 09، پسنی 08، دالبندین، گوادر 05، جیوانی اور خضدار میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق سبی 45، ڈیرہ اسماعیل خان، چلاس 43، نوکنڈی ، بہاولنگر، بھکر اور لیہ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان

وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کیلئے سفیر کوہدایت

شہباز شریف کا کرغزستان کے سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ، خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کی  کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کیلئے سفیر کوہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے والے خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر یہ خصوصی طیارہ آج اتوار کی شام بشکیک کرغزستان کے لئے روانہ ہو گا اور رات کو 130 پاکستانی طلباء کو لے کر پاکستان پہنچے گا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی۔

وزیراعظم نے پاکستانی سفیر کو ہدایت کی کہ کرغزستان میں موجو تمام پاکستانی طلباء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ رابطے میں رہا جائے ، زخمی پاکستانی طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر پاکستان لایا جائے، ایسے طلباء جن کے ساتھ ان کے خاندان کے افراد کرغزستان میں مقیم ہیں ان کی وطن واپسی کا انتظام بھی ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔

پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو کرغز نائب وزیر خارجہ امنگازیف المازسے ہوئی اپنی ملاقات بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کرغز حکومت نے بتایا ہے کہ حالات پر مکمل طور قابو پا لیا گیا ہے، کل رات اور آج تشدد کا کوئی نیا واقعہ نہیں ہوا ، سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے،

پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلباء بالکل محفوظ ہیں ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حالات معمول پر آنے کے باوجود اگر کوئی پاکستانی طالب علم وطن واپس چاہتا ہے تو اسے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ پاکستانی طلباء آج دو کمرشل پروازوں کے ذریعے بھی کرغزستان سے پاکستان پہنچیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو  کی ملاقات

ملاقات میں تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو  کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو  نے ملاقات کی، ملاقات میں تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب اور جاپان کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلوں کا جائزہ طلبہ کے فیکلٹی پروگراموں کو فروغ دینے پر اصولی اتفاق، پنجاب اور جاپان  کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی مفادات اور اشتراک کارگرہو سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفید مواقع موجود ہیں، پنجاب بڑی کنزیومر مارکیٹ کے طورپرابھر رہا ہے، پنجاب کی سکلڈ نوجوانوں کی افرادی قوت جاپانی اداروں میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔

جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو نے اپنی گفتگو میں کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے عوامی رابطے ناگزیر ہیں، جاپان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ اشتراک کار کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیارہ پاکستانی طلباء ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں کے لیے MEXT سکالرشپس پر جاپان میں زیر تعلیم ہیں، پاکستان میں عوامی سماجی بہبود کے لیے جاپان کے متعدد پراجیکٹ جاری ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخوا ،تحصیل سطح پر چیئرمینز اور میئرز کی مراعات بڑھانے کا فیصلہ

گنڈاپور نے صوبے میں بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا ،تحصیل  سطح  پر  چیئرمینز اور میئرز کی  مراعات بڑھانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کی حکومت نے تحصیل کی سطح پر مراعات بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے صوبے میں بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

اس حوالے سے بلدیاتی حکومتوں کو ترقیاتی گرانٹس کی فراہمی سے متعلق ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی اور بجٹ میں بلدیاتی نمائندوں کی مراعات کے لیے فنڈ رکھا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاق سے صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے کوششیں کر رہا ہوں، مرکز سے صوبے کے واجبات ملیں گے تو بلدیاتی اداروں کو بھی فنڈز دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll