جی این این سوشل

تجارت

نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

فیصلے کا اطلاق  لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

 نیپرا کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی منظوری گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے تحت اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا، اضافے سے بجلی صارفین پر 39 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔بجلی صارفین سے اضافی وصولی 3 ماہ کیلئے کی جائے گی۔ فیصلے کا اطلاق  لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

پاکستان

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب

پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے آرڈیننس بھی پیش کیےجائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب

لاہور : پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں سانحہ 9 مئی کی مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی ، قائم مقام گورنرپنجاب ملک محمد احمد خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے آرڈیننس بھی پیش کیےجائیں گے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف 13 ہزار 135 کارروائیاں کیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس گھناؤنے واقعے میں ملوث خودکش بمبار افغان باشندہ تھا اور خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی افغانستان میں تیار کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف  13  ہزار  135 کارروائیاں کیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر  میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ چینی انجینئرز کے قتل کا منصوبہ ہمسایہ ملک افغانستان میں بنایا گیا تھا۔

انہوں نے آج(منگل) راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس گھناؤنے واقعے میں ملوث خودکش بمبار افغان باشندہ تھا اور خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی افغانستان میں تیار کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چار دیگر مرکزی ملزمان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا ہے ، انہو ں نے کہا کہ تمام چینی باشندوں کا تحفظ یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سالمیت پر کسی کوبھی ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ،  انہوں نے کہا کہ چینی انجینئرز پر حملے کا مقصد پاک چین دوستی کوسبوتاژ کرنا اور سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانا تھا ، احمد شریف چودھری نے دہشت گرد گروہوں کو مکمل طور پر ختم کرنے اور عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف خفیہ اطلاعات پر مبنی تیرہ ہزار ایک سو پینتیس کارروائیاں کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان علما کونسل کا جامع ملک گیر مفاہمتی مہم شروع کرنے کا اعلان

طاہر محمود اشرفی نے زور دیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ نفرت آمیز مواد پھیلانے والوں کو جوابدہ ٹھہرائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان علما کونسل  کا جامع ملک گیر مفاہمتی مہم شروع کرنے کا اعلان

پاکستان علما کونسل نے ملک میں سیاسی استحکام اور قومی اتحاد کیلئے ایک جامع ملک گیر مفاہمتی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آج(منگل) اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سیاسی اور مذہبی دھڑوں میں اخلافات ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

طاہر محمود اشرفی نے زور دیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ نفرت آمیز مواد پھیلانے والوں کو جوابدہ ٹھہرائے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو عالمی امن کے تحفظ، غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر پر فعال موقف اختیار کرنا چاہیے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll