اس شہر میں لوگوں کے لیے موبائل سے لے کر ٹی وی اور ریڈیو تک سب پر پابندی ہے۔ کوئی بھی ان چیزوں کو استعمال نہیں کرسکتا اور اگر کوئی ایسا کرتا ہوا پایا گیا تو اسے گرفتار کرکے جیل بھیجا جا سکتا ہے۔


نئی ٹیکنالوجی پوری دنیا میں ترقی کر رہی ہے۔ آج کا دور ڈیجیٹل ہو گیا ہے۔ سمارٹ فون ہر کسی کے ہاتھ میں ملتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گھروں میں جدید ٹیکنالوجی کی حامل اشیا موجود ہیں۔ لیکن ایسے وقت میں بھی ایک ایسا شہر ہے جہاں کوئی بھی بجلی کا سامان استعمال نہیں کر سکتا۔
اس شہر میں لوگوں کے لیے موبائل سے لے کر ٹی وی اور ریڈیو تک سب پر پابندی ہے۔ کوئی بھی ان چیزوں کو استعمال نہیں کرسکتا اور اگر کوئی ایسا کرتا ہوا پایا گیا تو اسے گرفتار کرکے جیل بھیجا جا سکتا ہے۔
یہ شہر امریکہ کی ریاست مغربی ورجینیا میں پوکاہونٹاس کاؤنٹی میں ہے۔ اس کا نام گرین بینک سٹی ہے۔ اس شہر میں تقریباً 150 لوگ رہتے ہیں۔ پورے شہر میں کوئی بھی برقی آلات جیسے موبائل، ٹی وی یا ریڈیو استعمال نہیں کرتا ہے۔ کیونکہ اس میں دنیا کی سب سے بڑی سٹیریبل دوربین موجود ہے۔

دی گارڈین میں شائع خبر کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی سٹیریبل ریڈیو ٹیلی سکوپ اس شہر میں موجود ہے۔ اسے گرین بینک ٹیلی سکوپ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ دوربین اتنی بڑی ہے کہ فٹ بال کا ایک بڑا میدان اس کی ایک ڈش میں فٹ ہو سکتا ہے۔ اس کی لمبائی 485 فٹ ہے جبکہ اس کا وزن 7600 میٹرک ٹن ہے۔ سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس دوربین کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جا سکتا ہے۔ اسی لیے برقی آلات پر پابندی ہے۔
یہ سٹیریبل ریڈیو دوربین یو ایس نیشنل آبزرویٹری آف ریڈیو آسٹرونومی کی ملکیت ہے۔ یہ سال 1958ء میں قائم کیا گیا تھا۔ یہاں سے سائنسدان خلا سے زمین پر آنے والی لہروں کا مطالعہ کرتے ہیں۔
یہ دوربین اتنی بڑی ہے کہ یہ 13 ارب نوری سال دور خلا میں بھی سگنل پکڑتی ہے۔ اس لیے اس علاقے میں تمام برقی آلات جیسے ٹی وی، ریڈیو، موبائل پر پابندی ہے۔ کیونکہ ان سے نکلنے والی لہریں خلا سے آنے والی لہروں کو متاثر کرتی ہیں۔

وزیر دفاع کا حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
- 8 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
اگر پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی کی جائے گی،افغان طالبان کی دھمکی
- 14 گھنٹے قبل

پہلا ون ڈے: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6رنز سے شکست دے دی
- 15 گھنٹے قبل

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب کی آبو ہوا انتہائی مضر صحت، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا
- 4 گھنٹے قبل

امریکا، چین، ترکیہ، برطانیہ، یورپی یونین اور قطر کی اسلام آباد میں دھماکےکی شدید الفاظ میں مذمت
- 15 گھنٹے قبل

امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا، پینٹاگون
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- ایک گھنٹہ قبل

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- 2 گھنٹے قبل

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع
- 3 گھنٹے قبل









