لودھراں:سابق وزیرا عظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اس ملک کا سب سے بڑا ڈاکو ہے جس نے زرداری کیساتھ مل کر ملک کو مقروص بنا دیا، نیب میں ترمیم کر کے خود کو این آر او دیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ احسن اقبال کے ساتھ فوڈ ریسٹورنٹ میں پیش آیا واقعہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال کھانا کھانے گیا تو چور چور کے نعرے لگے، احسن اقبال کے ساتھ جو ہوا وہ بدتمیزی نہیں حقیقت ہے، یہ کہتے ہیں عمران خان نے بدتمیزی سکھا دی ہے، جھوٹے ارسطو، یہ بدتمیزی نہیں حقیقت ہے، تم چور ہو،
عمران خان نے کہا کہ انہوں نے آتے ہی اپنے اوپر کرپشن کے کیسز ختم کیے، 1100 ارب روپے معاف کروائے، نیب میں ترمیم کر کے خود کو این آر او دیا، مہنگائی آسمان پر ہے، انہوں نے گیس 45 فیصد بڑھائی ہے، بجلی 32 سے 36 روپے یونٹ ہے، آپ نے ان لوٹوں کو شکست دینی ہے، یہ چور رہے تو ملک کی صورت حال سری لنکا جیسی ہونے والی ہے۔
سابق وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے عوام کو توجہ سندھ میں مسلسل بارش سے ہنگامی صورت حال کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ کراچی اوپر جاتا ہے تو ملک اوپر جاتا ہے، ہم نے اربوں روپے لگا کر انڈرگراؤنڈ ٹینکس بنائے جہاں پانی جمع ہوتا ہے، بزدار کو بہت برا بھلا کہا گیا لیکن کراچی کے حالات آج سب کے سامنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے نام پر سیاست اور چوری کر کے سارے پیسے باہر لے گئے، کون سی طاقت تھی اس ملک میں جو اس کو سزا دینے سے روکتی تھی، میں نے پوری کوشش کی ان چوروں کا احتساب کراؤں، لیکن جن کے پاس طاقت تھی وہ کرپشن کو برا نہیں سمجھتے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ نے سازش کی کس میں میرجعفر اور میر صادق نے اس کا ساتھ دیا، اللہ نے ہمیں نیوٹرل رہنے کی اجازت نہیں دی، 17 تاریخ کو ہونے والا الیکشن اس ملک کی حقیقی آزادی کی جدوجہد ہے، امریکہ نے سازش کر کے ان چوروں کو ہمارے اوپر مسلط کیا۔
اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ لاہور میں بیٹھا ہوا مسٹر ایکس ان کے ساتھ تیاری کر رہا ہے، مسٹر ایکس سے متعلق سب جانتے ہیں، دو خاندان 30 سال سے اس ملک پر حکومت کر رہے ہیں، میں کسی کے سامنے جھکا ہوں نہ آپ کو کسی کے سامنے جھکنے دوں گا، ہمارا مقابلہ ان چوروں کے ساتھ ہے۔

اگلے ماہ عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور بانی کی رہائی کے لیے جلسہ کرنے جا رہے ہیں، گوہرخان
- 13 گھنٹے قبل

بلوچستان :سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردجہنم واصل
- 14 گھنٹے قبل

بھارت کی آبی جارحیت جاری،دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کا سیلاب،درجنوں دیہات زیر آب
- 12 گھنٹے قبل

انٹرنیٹ قوانین کی خلاف ورزی ،روس نے گوگل پر جرمانہ عائد کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا ایرانی آرمی چیف سے رابطہ، سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمےکا عزم
- 10 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا
- 15 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل
- 15 گھنٹے قبل

بولان: کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 3 کان کن دم توڑ گئے
- 15 گھنٹے قبل

لاہور: لالی وڈ کے معروف فلم رائٹر،اور مصنف ناصر ادیب کے اعزاز میں تقریب
- 11 گھنٹے قبل

دیر بالا : پولیس اور سی سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن ، 9دہشت گرد ہلاک، دو شہری شہید
- 15 گھنٹے قبل

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے راوی میں قائم ڈیم کے گیٹس کھول دیے
- 12 گھنٹے قبل

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا چیلنج ہے، اکیلے نہیں نمٹ سکتے، دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی،شہبازشریف
- 11 گھنٹے قبل