چیچہ وطنی:ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں عمران خان کی وجہ سے بڑھانی پڑیں، عمران خان نے جو بحران پیدا کیا وہ ختم ہو گیا ہے۔


ضمنی انتخابات کے حوالے سے چیچہ وطنی میں منعقدہ جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ فرح گوگی وہ ہے جو سارا پنجاب لوٹ کر کھا گئی، فتنہ خان نے وزیراعظم ہاؤس کو بلیک میلنگ کا اڈہ بنا دیا، طیبہ گل کو حبس بیجا میں رکھا۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں عمران خان کی وجہ سے بڑھانی پڑیں، جتنے مشکل فیصلے ہونے تھے ہو گئے اب اچھےدن آنے والے ہیں،ہم آلو پیاز کے ریٹ پتہ کرنے آئے ہیں، ہم عوام کی مشکلات کو ختم کر دیں گے۔
مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے کہا کہ اس کے پاس بتانے کے لیے کچھ نہیں اس لیے گالیاں دے کر چلے جاتے ہیں،شہباز شریف عوام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کرنے والے ہیں،عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوتے ہی شہبازشریف عوام کوریلیف دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018ء کے الیکشن سے پہلے عمران خان نے 5 وعدے کیے تھے، جس وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانا تھا اس کو اس نے بلیک میلنگ کا اڈہ بنا دیا، 4 سال عمران خان نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگاتے رہے، یہ پہلا حکمران ہے جو ریاست پاکستان کو ملے تحفوں کو بیچ کر پیسہ بناتا رہا۔
اپنے خطاب میں رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ سازشوں کا رونا رہتا ہے، جتنی سازشیں تم نے کی ہیں اس کا حساب ہوگا، عمران خان چار سال میں کوئی چار کام بھی نہیں کر سکے، مسلم لیگ مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 21 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 3 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- ایک گھنٹہ قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل




