جینیوا : عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کا خاتمہ ابھی قریب نہیں ہے۔


عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیدروس نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑھتے کورونا کیسز کی لہر اس بات کا ثبوت ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کا خاتمہ قریب نہیں ہے ، اس کا پھیلاؤ بڑھنے کے ساتھ ہی ہمیں فوری محتاط ہوجانا چاہیے۔
عالمی ادارہ صحت کو رپورٹ کیے گئے کورونا کیسز کی تعداد میں گزشتہ 2 ہفتوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا، جس کا سبب اومیکرون ویرینٹ کی ذیلی اقسام اور کورونا پابندیوں کا خاتمہ ہے۔
انہوں نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پھیلاؤ میں اضافے کے ساتھ حکومتوں کو ماسک پہننے اور وینٹیلیشن کو بہتر بنانے جیسے مؤثر اقدامات بھی اٹھانے ہوں گے۔
دریں اثنا عالمی ادارہ صحت کے یورپی دفتر نے بزرگوں اور کمزور قوت مدافعت والے افراد کے لیے کورونا ویکسین کے دوسرے بوسٹر شاٹ کی تجویز دی ہے ، یورپ کے بیشتر حصوں میں مئی کے آخر سے کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
اس سے قبل یورپی یونین کی صحت اور ادویات کی ایجنسیوں کی جانب سے 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے دوسرے بوسٹر شاٹ کی تجویز دی جاچکی ہے۔
چین میں کورونا کیس رپورٹ ہونے پر شہر "وگانگ" میں تین دن کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ صرف ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔

حکومت کوئی بھی ہو، ملک کی ترقی اہم ہے: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
- 11 گھنٹے قبل
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور ٹرینی معجزانہ طور پر محفوظ
- 11 گھنٹے قبل

اٹلانٹک میں خطرناک پیش رفت: طوفان "ایرن" کیٹیگری 5 میں تبدیل ہونے کے قریب
- 11 گھنٹے قبل

سیلابی تباہی پر ایران اور سعودی عرب کا اظہارِ افسوس، پاکستان سے یکجہتی کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل
سال کا دوسرا چاند گرہن 7 ستمبر کو، نایاب "بلڈ مون" دنیا بھر میں دیکھا جائے گا
- 12 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تفصیلات جاری
- 15 گھنٹے قبل

باجوڑ حادثہ: متاثرین کرم کے لیے 200 پروازیں بھرنے والا ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، چیف سیکرٹری
- 14 گھنٹے قبل

آسٹریلیا میں بھارتی طلبہ کا چوریوں میں ملوث منظم گروہ بے نقاب، 10 ملین ڈالرز کی وارداتیں
- 12 گھنٹے قبل

سعودیہ میں منشیات اسمگلنگ پر افغان شہری کو سزائے موت، وزارت داخلہ کا سخت پیغام
- 11 گھنٹے قبل

سیلابی تباہی پر عالمی ہمدردی: روس، ایران اور سعودی عرب کا پاکستان سے اظہار افسوس و یکجہتی
- 12 گھنٹے قبل

سندھ میں جعلی دستاویزات پر دی گئی سینکڑوں ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ منسوخ، تحقیقات شروع
- 14 گھنٹے قبل

روس یوکرین تنازع: ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کے بعد زیلنسکی کو اوول آفس بلانے کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل