لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک ایک ووٹ پر پہرہ دیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت کے منعقدہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں دونوں جماعتوں کے تمام اہم قائدین نے شرکت کی۔
منعقدہ اجلاس میں چودھری پرویز الہٰی، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، فرخ حبیب، راجہ بشارت، میاں محمود الرشید اور اسلم اقبال سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں دونوں جماعتوں کے اراکین کی حاضری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ چھانگا مانگا کی سیاست کرنے والوں کو ناکامی ہوگی۔
پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایک ووٹ پر پہرہ دیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کوئی ساتھی بکاؤ مال نہیں ہے، پنجاب میں جمعہ کو انشااللہ پرویز الٰہی وزیر اعلی پنجاب منتخب ہوں گے، مصنوعی نظام ختم ہورہا ہے اور نئے الیکشن کی طرف جا رہے ہیں، جو الیکشن کروا رہا ہے اس پر عوام کو اعتماد ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن اب فریق بن چکا ہے۔
پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد میں بارش کی وجہ الیکشن ملتوی کردیا، پاکستان اور جمہوریت کو آگے لے جانے کے لیے آزاد الیکشن کمیشن ضروری ہے، پاکستان میں ان کے لیے چھپنے کی جگہ نہیں بچ رہی ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ آسان اور محفوظ طریقے سے ایم پی ایز کو لے کر آنا ہے۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل





