لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے تاریخی دنگل آج ہوگا، جیت کےلیے پرویز الہیٰ اور حمزہ شہباز دونوں ہی پُرامید ہیں۔

صوبہ پنجاب میں وزیر اعلٰی کون ہوگا ، اس کا فیصلہ آج پنجاب اسمبلی کے ارکان اپنے ووٹ کے ذریعے کریں گے ۔ پی ٹی آئی کے 188 ن لیگ اور اتحادیوں کے 178 اراکین اسمبلی کا ٹاکرا ہوگا
لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اندر ووٹنگ کا عمل سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا جبکہ ڈپٹی سپیکر اسمبلی دوست محمد مزاری پریذائیڈنگ افسر کا کردار ادا کریں گے۔
اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی میں مہمانوں کا داخلہ بند کردیا گیا ، میڈیا پریس گیلری سے کوریج کرے گا ، موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں جمعہ کو ہونے والے اجلاس کی سیکیورٹی سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کے مراسلے پر سیکیورٹی پلان بھی مرتب کرلیا گیا ہے ۔
نو منتخب اراکین کی حلف برداری
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 15 ، مسلم لیگ (ن) کے 3 اور ایک آزاد رکن نے حلف اٹھا لیا۔ یہ اراکین وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں ووٹ بھی کاسٹ کر سکیں گے، اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔
زین قریشی، حسن ملک، عرفان اللّٰہ نیازی، میاں اعظم، مہر نواز بھروانہ، خرم شہزاد ورک، اور میاں اکرم عثمان نے حلف اٹھایا۔ ان کے علاوہ شبیر گجر، ظہیر عباس کھوکھر، غلام سرور، عامر اقبال شاہ، محمد معظم، قیصر عباس، سیف الدین کھوسہ، علی افضل ساہی اور آزاد رکن پیر رفیع الدین نے بھی حلف اٹھایا۔
پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں جمعہ کو ہونے والے اجلاس کی سیکیورٹی سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کے مراسلے پر سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا۔ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کو مراسلہ لکھا جس میں انہوں نے سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔
خیال رہے کہ 17 جولائی کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے 20 میں سے 15 نشستیں جیتیں جبکہ ن لیگ چار سیٹوں پر کامیاب ہوئی اور ایک نشست آزاد امیدوار نے حاصل کی تھی ۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 7 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 13 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 11 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل







