جی این این سوشل

پاکستان

ن لیگ شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے:  فواد چوہدری

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نون لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے اور سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے فریم ورک پر مذاکرات شروع کریں۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ن لیگ شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے:  فواد چوہدری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر اور  تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری  نے کہا کہ  پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

 ان کا کہنا تھا کہ  ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا ، زرداری سیاست کے دن گزر گئے ہیں عوام غیر اخلاقی سیاست کو مسترد کرتی ہے۔ 

 

واضح رہے کہ  پنجاب اسمبلی میں آج  وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے اجلاس ہوگا ، وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لیے سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے ۔

اس کا فیصلہ آج پنجاب اسمبلی کے ارکان اپنے ووٹ کے ذریعے کریں گے۔ 

پاکستان

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) اور قومی احتساب بیورو (نیب) سے دبئی لیکس کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین کی جانب سے دائر کی گئی جسے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے پیش کیا گیا،درخواست میں وفاقی حکومت، نیب، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، عدالت ایف آئی اے، نیب اور دیگر متعلقہ اداروں کو دبئی لیکس کی تحقیقات کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ دبئی میں خریدی گئی پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائی گئیں، دبئی میں غیر قانونی پراپرٹی ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری اوربارش کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری اوربارش کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، حا فظ آباد، منڈی بہاؤالدین، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، لاہور، سرگودھا، میانوالی اور نورپورتھل میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ آندھی چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی وسطی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، چاغی، کوئٹہ، قلات، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، خاران، خضدار اور موسیٰ خیل میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر بالائی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے چند مقامات پر بھی بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات نے شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مستونگ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بالائی پنجاب کے بیشتر حصوں میں چند مقامات پر آندھی اور بارش ہونے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خوشاب: منی ٹرک کھائی میں جا گرا،13 افراد جاں بحق

متعدد افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خوشاب: منی ٹرک کھائی میں جا گرا،13 افراد جاں بحق

خوشاب میں پنچ پیر کے مقام پر منی ٹرک کھائی میں جا گرا۔جس میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، بدقسمت خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے منی ٹرک میں سوار ہوکر خوشاب آ رہا تھا، مرنے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثہ تیز رفتارکے باعث موڑ کاٹتے ہوئےپیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق 13 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ مرنے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll